بَسَطَ الشَّئَی کے معنی کسی چیز کو پھیلانے اور توسیع کرنے کے ہیں۔ پھر استعمال میں کبھی دونوں معنی ملحوظ ہوتے ہیں اور کبھی ایک معنی متصور ہوتا ہے۔ چنانچہ محاورہ ہے، بَسَطَ الثَّوْبَ (اس نے کپڑا پھیلایا) اسی سے اَلْبِسَاط ہے جو ہر پھیلائی ہوئی چیز پر بولا جاتا ہے۔ قرآن میں ہے: (وَ اللّٰہُ جَعَلَ لَکُمُ الۡاَرۡضَ بِسَاطًا ) (۷۱:۱۹) اور خدا ہی نے زمین کو تمہارے لیے فرش بنایا۔ اور بساط کے معنی وسیع زمین کے ہیں اور بَسِیْطُ الْاَرْضِ کے معنی ہیں کھلی اور کشادہ زمین۔ ایک گروہ کے نزدیک بَسیط کا لفظ بطور استعارہ ہر اس چیز پر بولا جاتا ہے جس میں ترکیب و تالیف اور نظم متصور نہ ہوسکے۔ اور بسط کبھی بمقابلہ قبض آتا ہے۔ جیسے (وَ اللّٰہُ یَقۡبِضُ وَ یَبۡصُۜطُ ) (۲:۲۴۵) خدا ہی روزی کو تنگ کرتا اور (وہی اسے) کشادہ کرتا ہے۔ اور کبھی بمقابلہ قدر (یعنی تنگ کردینا کے جیسے (وَ لَوۡ بَسَطَ اللّٰہُ الرِّزۡقَ لِعِبَادِہٖ ) (۴۲:۲۷) اور اگر خدا اپنے بندوں کے لیے رزق میں فراخی کردیتا۔ (وَ زَادَہٗ بَسۡطَۃً فِی الۡعِلۡمِ وَ الۡجِسۡمِ ) (۲:۲۴۷) اس نے اسے علم بھی بہت سا بخشا ہے اور تن و توش بھی (بڑا) عطا کیا ہے۔ بعض نے کہا ہے کہ ان کا بسیطۃ فی العلم یہ تھا کہ انہوں نے اس سے خود بھی فائدہ اٹھایا اور دوسروں کو بھی نفع پہنچایا اور یہ ان کا بَسْطَۃً یعنی جودوسخا تھا۔ بَسْطُ الْیَدِ کے معنی ہاتھ پھیلانے کے ہیں۔ قرآن پاک میں ہے: (وَ کَلۡبُہُمۡ بَاسِطٌ ذِرَاعَیۡہِ بِالۡوَصِیۡدِ) (۱۸:۱۸) ان کا کتا چوکھٹ پر دونوں ہاتھ پھیلائے ہوئے تھا۔ اور بَسْطُ الّکَفِّ (ہتھیلی پھیلانا) یہ لفظ کبھی طلب و سوال کے معنی میں استعمال ہوتا ہے جیسے: (کَبَاسِطِ کَفَّیۡہِ اِلَی الۡمَآءِ لِیَبۡلُغَ فَاہُ ) (۱۳:۱۴) اس شخص کی طرح جو اپنے دونوں ہاتھ پانی کی طرف پھیلا دے۔ اور کبھی اَخْذٌ یعنی پکڑنے کے معنی آتا ہے، جیسے: (وَ الۡمَلٰٓئِکَۃُ بَاسِطُوۡۤا اَیۡدِیۡہِمۡ ) (۶:۹۳) اور فرشتے (ان کی طرف عذاب کے لیے) ہاتھ بڑھا رہے ہوں۔ اور کبھی حملہ کرنے والے اور مارنے کے معنی میں آتا ہے، جیسے فرمایا: (وَّ یَبۡسُطُوۡۤا اِلَیۡکُمۡ اَیۡدِیَہُمۡ وَ اَلۡسِنَتَہُمۡ بِالسُّوۡٓءِ ) (۶۰:۲) اور ایذا کے لیے تم پر ہاتھ (بھی) چلائیں اور زبانیں (بھی) اور کبھی اس سے بخشش کے معنی مراد ہوتے ہیں۔ جیسے فرمایا: (بَلۡ یَدٰہُ مَبۡسُوۡطَتٰنِ ) (۵:۶۴) بلکہ اس کے دونوں ہاتھ کھلے ہیں۔ اَلْبَسْطُ: وہ اونٹنی جس کے ساتھ اس کے بچے کو چھوڑ دیا گیا ہو اور یہ بمعنی مَبْسُوْطَۃٌ ہے، جیسے نِکْثٌ بمعنی منکوث و نقض بمعنی منقوض آجاتا ہے۔ اَبْسَطَ نَاقَتَہٗ اونٹنی کو اس کے بچے کے ساتھ چھوڑ دیا۔
Words | Surah_No | Verse_No |
الْبَسْطِ | سورة بنی اسراءیل(17) | 29 |
بَاسِطٌ | سورة الكهف(18) | 18 |
بَاسِطُوْٓا | سورة الأنعام(6) | 93 |
بَسَطَ | سورة الشورى(42) | 27 |
بَسَطْتَّ | سورة المائدة(5) | 28 |
بَسْطَةً | سورة البقرة(2) | 247 |
بَصْۜطَةً | سورة الأعراف(7) | 69 |
بِبَاسِطٍ | سورة المائدة(5) | 28 |
بِسَاطًا | سورة نوح(71) | 19 |
تَبْسُطْهَا | سورة بنی اسراءیل(17) | 29 |
فَيَبْسُطُهٗ | سورة الروم(30) | 48 |
كَبَاسِطِ | سورة الرعد(13) | 14 |
مَبْسُوْطَتٰنِ | سورة المائدة(5) | 64 |
وَاِلَيْهِ | سورة البقرة(2) | 245 |
وَّيَبْسُطُوْٓا | سورة الممتحنة(60) | 2 |
يَبْسُطُ | سورة الرعد(13) | 26 |
يَبْسُطُ | سورة بنی اسراءیل(17) | 30 |
يَبْسُطُ | سورة القصص(28) | 82 |
يَبْسُطُ | سورة العنكبوت(29) | 62 |
يَبْسُطُ | سورة الروم(30) | 37 |
يَبْسُطُ | سورة سبأ(34) | 36 |
يَبْسُطُ | سورة سبأ(34) | 39 |
يَبْسُطُ | سورة الزمر(39) | 52 |
يَبْسُطُ | سورة الشورى(42) | 12 |
يَّبْسُطُوْٓا | سورة المائدة(5) | 11 |