اَلذُّلُّ: (ن) یہ ذَلَّ یَذُلُّ کا مصدر ہے اور ذُلٌّ (بضمہ ذال) زور وقہر کی وجہ سے جھکنے کو کہتے ہیں مگر جب طبیعت کی تیزی اور سختی ازخود مغلوب ہوجائے تو اسے ذِلٌّ (بکسرۂ ذال) کہا جاتا ہے۔ لہذا آیت کریمہ: (وَ اخۡفِضۡ لَہُمَا جَنَاحَ الذُّلِّ مِنَ الرَّحۡمَۃِ ) (۱۷۔۲۴) کے معنیٰ یہ ہیں کہ ان کے سامنے مقہور و مجبور بن کر رہو۔اور ایک قرأت میں جَنَاحَ الذِّلِّ (بکسرۂ ذال ہے) ۔(1) یعنی ان کے سامنے نرم خو اور طاعت کیش بن کر رہا کرو۔بغیر تاء کے ذُلٌّ اور تاء کے ساتھ ذِلَّۃٌ کہا جاتا ہے۔جیسا کہ قُلٌّ اور قِلَّۃٌ ہے۔ قرآن پاک میں ہے: (وَ تَرۡہَقُہُمۡ ذِلَّۃٌ ) (۱۰۔۲۷) اور ان کے مونہوں پر ذلت چھا جائے گی۔ (وَ ضُرِبَتۡ عَلَیۡہِمُ الذِّلَّۃُ وَ الۡمَسۡکَنَۃُ ) (۲۔۶۱) اور (آخرکار) ذلت (اور رسوائی) اور محتاجی(و بے توانائی) ان سے چمٹادی گئی۔ (سَیَنَالُہُمۡ غَضَبٌ مِّنۡ رَّبِّہِمۡ وَ ذِلَّۃٌ ) (۷۔۱۵۲) ان پر پروردگار کا غضب واقع ہوگا اور ذلت (نصیب ہوگی) ۔ ذَلَّتِ الدَّابَۃُ ذُلًّا: منہ زوری کے بعد سواری کا مطیع ہوجانا اور اس قسم کی مطیع اور منقاد سواری کو ذَلُوْلٌ (صفت فاعلی) کہا جاتا ہے۔قرآن پاک میں ہے: (لَّا ذَلُوۡلٌ تُثِیۡرُ الۡاَرۡضَ ) (۲۔۷۱) کہ وہ بیل کام میں لگا ہوا نہ ہو۔نہ تو زمین جوتتا ہو۔پھر اگر انسان کی ذلت خود اس کے اپنے اختیار و ارادہ سے ہو تو وہ محمود سمجھی جاتی ہے جیسا کہ قرآن پاک نے مؤمنیں کی مدح کرتے ہوئے فرمایا: (اَذِلَّۃٍ عَلَی الۡمُؤۡمِنِیۡنَ ) (۵۔۵۴) جو مومنوں کے حق میں نرمی کریں۔ (وَ لَقَدۡ نَصَرَکُمُ اللّٰہُ بِبَدۡرٍ وَّ اَنۡتُمۡ اَذِلَّۃٌ ) (۳۔۱۲۳) اور خدا نے جنگ بدر میں بھی تمہاری مدد کی تھی اور اس وقت بھی تو تم بے سروسامان تھے۔ (فَاسۡلُکِیۡ سُبُلَ رَبِّکِ ذُلُلًا) (۱۶۔۶۹) یعنی بغیر کسی قسم کی سرکشی کے نہایت مطیع اور منقاد ہوکر اپنے پروردگار کے صاف راستوں پر چلی جا۔اور آیت کریمہ: (وَ ذُلِّلَتۡ قُطُوۡفُہَا تَذۡلِیۡلًا ) (۷۶۔۱۴) کے معنیٰ یہ ہیں کہ وہ کچھے اس طرح جھکے ہوئے ہوں گے کہ ان کو نہایت آسانی سے توڑسکیں گے۔محاورہ ہے:مثل۔ اَلْاُمُورُ تَجْرِیْ عَلٰی اَذْلَالِھَا:کہ تمام امور اپنے راستوں پر اور حسب مواقع جاری ہیں۔
Words | Surah_No | Verse_No |
الذُّلِّ | سورة بنی اسراءیل(17) | 24 |
الذُّلِّ | سورة بنی اسراءیل(17) | 111 |
الذُّلِّ | سورة الشورى(42) | 45 |
الذِّلَّةُ | سورة البقرة(2) | 61 |
الذِّلَّةُ | سورة آل عمران(3) | 112 |
الْاَذَلَّ | سورة المنافقون(63) | 8 |
الْاَذَلِّيْنَ | سورة المجادلة(58) | 20 |
اَذِلَّةً | سورة النمل(27) | 34 |
اَذِلَّةً | سورة النمل(27) | 37 |
اَذِلَّةٌ | سورة آل عمران(3) | 123 |
اَذِلَّةٍ | سورة المائدة(5) | 54 |
تَذْلِيْلًا | سورة الدھر(76) | 14 |
ذَلُوْلًا | سورة الملك(67) | 15 |
ذَلُوْلٌ | سورة البقرة(2) | 71 |
ذُلُلًا | سورة النحل(16) | 69 |
ذِلَّةٌ | سورة يونس(10) | 26 |
ذِلَّةٌ | سورة يونس(10) | 27 |
ذِلَّةٌ | سورة القلم(68) | 43 |
ذِلَّةٌ | سورة المعارج(70) | 44 |
نَّذِلَّ | سورة طه(20) | 134 |
وَتُذِلُّ | سورة آل عمران(3) | 26 |
وَذَلَّــلْنٰهَا | سورة يس(36) | 72 |
وَذُلِّـلَتْ | سورة الدھر(76) | 14 |
وَذِلَّةٌ | سورة الأعراف(7) | 152 |