حرف ایجاب ہے، (پہلی بات میں(1) ) نفی کی تردید کے لیے آتا ہے، جیساکہ وَقَالُوْا لَن تَمَسَّنَا النَّارُ کے بعد فرمایا: (بَلٰی مَنۡ کَسَبَ سَیِّئَۃً ) (۲:۸۱) کیوں نہیں! جو برے کام کرے۔ اور یا اس استفہام کے جواب میں آتا ہے جو نفی پر واقع ہو، جیسے: (اَلَسۡتُ بِرَبِّکُمۡ ؕ قَالُوۡا بَلٰی) (۲:۱۷۲) کیا میں تمہارا پروردگار نہیں ہوں! وہ کہنے لگے: کیوں نہیں۔ نَعَمْ اور بَلٰی میں فرق یہ ہے کہ نَعَمْ صرف استفہام (یعنی بدوں نفی) کے جواب میں آتا ہے۔ جیسے فرمایا: (فَہَلۡ وَجَدۡتُّمۡ مَّا وَعَدَ رَبُّکُمۡ حَقًّا ؕ قَالُوۡا نَعَمۡ ) (۷:۴۴) بھلا جو وعدہ تمہارے پروردگار نے تم سے کیا تھا تم نے بھی اسے سچا پایا؟ وہ کہیں گے: ہاں! یہاں پر بَلٰی کا استعمال صحیح نہیں ہے(2) نیز جب کوئی شخص مَاعِنْدِی شَیْئٌ (کہ میرے پاس کچھ بھی نہیں) کہے تو اس کے جواب میں اگر ’’بَلٰی‘‘ کہا جائے تو اس کی تردید ہوگی، یعنی غلط کہتے ہو اور اگر نَعَمْ سے جواب دیں تو آپ نے نفی کا اقرار کرلیا یعنی بیشک تمہارے پاس کچھ نہیں ہے(3) قرآن پاک میں ہے: (فَاَلۡقَوُا السَّلَمَ مَا کُنَّا نَعۡمَلُ مِنۡ سُوۡٓءٍ ؕ بَلٰۤی اِنَّ اللّٰہَ عَلِیۡمٌۢ بِمَا کُنۡتُمۡ تَعۡمَلُوۡنَ ) (۱۶:۲۸) تو مطیع و منقاد ہوجاتے ہیں۔ (اور کہتے ہیں) کہ ہم کوئی برا کام نہیں کرتے تھے کیوں نہیں! جو کچھ تم کرتے تھے خدا اسے خوب جانتا ہے۔ (وَ قَالَ الَّذِیۡنَ کَفَرُوۡا لَا تَاۡتِیۡنَا السَّاعَۃُ ؕ قُلۡ بَلٰی وَ رَبِّیۡ لَتَاۡتِیَنَّکُمۡ ) (۳۴:۳) اور کافر کہتے ہیں کہ (قیامت کی) گھڑی ہم پر نہیں آئے گی۔ کہہ دو کیوں نہیں (آئیگی) میرے پروردگار کی قسم۔ (وَ قَالَ لَہُمۡ خَزَنَتُہَاۤ اَلَمۡ یَاۡتِکُمۡ رُسُلٌ مِّنۡکُمۡ یَتۡلُوۡنَ عَلَیۡکُمۡ اٰیٰتِ رَبِّکُمۡ وَ یُنۡذِرُوۡنَکُمۡ لِقَآءَ یَوۡمِکُمۡ ہٰذَا ؕ قَالُوۡا بَلٰی ) (۳۹:۷۱) تو جہنم کے خازن ان سے کہیں گے کہ کیا تمہارے پاس تم ہی میں سے پیغمبر نہیں آئے تھے جو تم کو تمہارے پروردگار کی آیتیں پڑھ پڑھ کر سناتے اور اس دن کے پیش آنے سے ڈراتے تھے؟ وہ کہیں گے کیوں نہیں۔ (قَالُوۡۤا اَوَ لَمۡ تَکُ تَاۡتِیۡکُمۡ رُسُلُکُمۡ بِالۡبَیِّنٰتِ ؕ قَالُوۡا بَلٰی) (۴۰:۵۰) وہ کہیں گے کہ تمہارے پاس تمہارے پیغمبر نشانیاں لے کر نہیں آئے تھے؟ وہ کہیں گے، کیوں نہیں۔
Words | Surah_No | Verse_No |
بَلٰى | سورة البقرة(2) | 81 |
بَلٰى | سورة الأنعام(6) | 30 |
بَلٰى | سورة النحل(16) | 38 |
بَلٰى | سورة سبأ(34) | 3 |
بَلٰى | سورة يس(36) | 81 |
بَلٰى | سورة الزمر(39) | 59 |
بَلٰى | سورة الزمر(39) | 71 |
بَلٰى | سورة مومن(40) | 50 |
بَلٰى | سورة الزخرف(43) | 80 |
بَلٰى | سورة الحديد(57) | 14 |
بَلٰى | سورة التغابن(64) | 7 |
بَلٰى | سورة القيامة(75) | 4 |
بَلٰي | سورة البقرة(2) | 112 |
بَلٰي | سورة البقرة(2) | 260 |
بَلٰي | سورة آل عمران(3) | 76 |
بَلٰي | سورة الأعراف(7) | 172 |
بَلٰي | سورة الأحقاف(46) | 34 |
بَلٰي | سورة الملك(67) | 9 |
بَلٰٓى | سورة آل عمران(3) | 125 |
بَلٰٓى | سورة النحل(16) | 28 |
بَلٰٓى | سورة الانشقاق(84) | 15 |
بَلٰٓي | سورة الأحقاف(46) | 33 |