Blog
Books
Search Quran
Lughaat

یہ حرف تحقیق ہے اور فعل کے ساتھ مخصوص ہے علماء نحو کے نزدیک یہ حرف توقع ہے اور اصل میں جب یہ فعل ماضی پر آئے تو تجدد اور حدوث کے معنی دیتا ہے جیسے فرمایا: (قَدۡ مَنَّ اللّٰہُ عَلَیۡنَا) (۱۲:۹۰) خدا نے ہم پر بڑا احسان کیا ے۔ (قَدۡ کَانَ لَکُمۡ اٰیَۃٌ فِیۡ فِئَتَیۡنِ) (۳:۱۳) تمہارے لیے دو گروہوں میں … (قدرت خدا کی عظیم الشان) نشانی تھی۔ (قَدۡ سَمِعَ اللّٰہُ ) (۵۸:۱) خدا نے … سن لی۔ (لَقَدۡ رَضِیَ اللّٰہُ عَنِ الۡمُؤۡمِنِیۡنَ ) (۴۸:۱۸) (اے پیغمبر) … تو خڈا ان سے خوش ہوا۔ (لَقَدۡ تَّابَ اللّٰہُ عَلَی النَّبِیِّ ) (۹:۱۱۷) بے شک خدا نے پیغمبر پر مہربانی کی۔ اور چونکہ یہ فعل ماضی پر تجدد کے لیے آتا ہے اس لیے اﷲ تعالیٰ کے اوصاف ذاتیہ کے ساتھ استعمال نہیں ہوتا۔ لہٰذا قَدْ کَانَ اﷲُ عَلِیْمًا حَکِیْمًا۔ کہنا صحیح نہیں ہے اور آیت: (عَلِمَ اَنۡ سَیَکُوۡنُ مِنۡکُمۡ مَّرۡضٰی) (۷۳:۲۰) اس نے جانا کہ تم میں بعض بیمار بھی ہوتے ہیں۔ میں قَدْ لَفْظًا اگرچہ علم پر داخل ہوا ہے لیکن معنوی طور پر اس کا تعلق مرض کے ساتھ ہے جیساکہ ’’مَاعَلِمَ اﷲُ زَیْدًا یَخْرُجُ‘‘ میں نفی کا تعلق خروج کے ساتھ ہے۔ اور اس کی تقدیر یوں ہے: قَدْ یَمْرُضُوْنَ فِیْمَا عَلِمَ اﷲُ‘‘ وَمَا یَخْرُجُ زَیْدٌ فِیْمَا عَلِمَ اﷲُ اگر ’’قَدْ‘‘ فعل مستقبل پر داخل ہو تو تقلیل کا فائدہ دیتا ہے یعنی کبھی وہ فعل واقع ہوتا ہے اور کبھی واقع نہیں ہوتا اور آیت کریمہ: (قَدۡ یَعۡلَمُ اللّٰہُ الَّذِیۡنَ یَتَسَلَّلُوۡنَ مِنۡکُمۡ لِوَاذًا) (۲۴:۶۳) خدا کو یہ لوگ معلوم ہیں جو تم میں سے آنکھ بچا کر چل دیتے ہیں۔ کی تقدیر یوں ہے قَدْ یَتَسَلَّلُوْنَ اَحْیَانًا فِیْمَا عَلِمَ اﷲُ… تو یہ آیت بھی ماسبق کی طرح موؤلی ہوگی اور قد کا تعلق تسلل کے ساتھ ہوگا۔ قَدْ وَقَطْ یہ دونوں اسم فعل بمعنی حَسْبُ کے آتے ہیں جیسے محاورہ ہے: قَدْنِیْ کَذَا وَقَطْنِیْ کَذَا اور قَدِیْ (بدون نون وقایہ) کا محاورہ بھی حکایت کیا گیا ہے فراء نے قَدْنِیْ اور قَدْکَ پر قیاس کرکے قَدْ زَیْدًا بھی حکایت کیا ہے لیکن صحیح یہ ہے کہ قَدْ (اسم فعل) اسم ظاہر کے ساتھ استعمال نہیں ہوتا بلکہ صرف اسم مضمر کے ساتھ آتا ہے۔

Words
Words Surah_No Verse_No
قَدْ سورة مومن(40) 48
قَدْ سورة مومن(40) 85
قَدْ سورة حم السجدہ(41) 25
قَدْ سورة حم السجدہ(41) 43
قَدْ سورة الزخرف(43) 63
قَدْ سورة الأحقاف(46) 18
قَدْ سورة الفتح(48) 21
قَدْ سورة الفتح(48) 23
قَدْ سورة ق(50) 4
قَدْ سورة القمر(54) 12
قَدْ سورة الحديد(57) 17
قَدْ سورة المجادلة(58) 1
قَدْ سورة الممتحنة(60) 4
قَدْ سورة الممتحنة(60) 13
قَدْ سورة الطلاق(65) 3
قَدْ سورة الطلاق(65) 10
قَدْ سورة الطلاق(65) 11
قَدْ سورة الطلاق(65) 12
قَدْ سورة التحريم(66) 2
قَدْ سورة الملك(67) 9
قَدْ سورة الجن(72) 28
قَدْ سورة الأعلى(87) 14
قَدْ سورة الشمس(91) 9