Blog
Books
Search Quran
Lughaat

اَلْبُؤْس وَالْبَأس وَالْبَأسَائُ: تینوں میں سختی اور ناگواری کے معنی پائے جاتے ہیں مگر بُؤس کا لفظ زیادہ تر فقروفاقہ اور لڑائی کی سختی پر بولا جاتا ہے اور اَلْبَأسُ وَالْبَاسَائُ بمعنی نکایہ (یعنی جسمانی زخم اور نقصان کے لیے آتا ہے، قرآن پاک میں ہے: (وَ اللّٰہُ اَشَدُّ بَاۡسًا وَّ اَشَدُّ تَنۡکِیۡلًا ) (۴:۸۴) اور خدا لڑائی کے اعتبار سے بہت سخت ہے اور سزا کے لحاظ سے بھی بہت سخت ہے (فَاَخَذۡنٰہُمۡ بِالۡبَاۡسَآءِ وَ الضَّرَّآءِ ) (۶:۴۲) پھر (ان کی نافرمانیوں کے سبب) ہم انہیں سختیوں اور تکلیفوں میں پکڑتے رہے۔ (وَ الصّٰبِرِیۡنَ فِی الۡبَاۡسَآءِ وَ الضَّرَّآءِ وَ حِیۡنَ الۡبَاۡسِ ) (۲:۱۷۷) اور سختی اور تکلیف میں اور (معرکہ) کارزار کے وقت ثابت قدم رہیں۔ (بَاۡسُہُمۡ بَیۡنَہُمۡ شَدِیۡدٌ ) (۵۹:۱۴) ان کا آپس میں بڑا رعب ہے۔ بَؤْسَ یَبْئُوسُ (بَأسًا) بہادر اور مضبوط ہونا۔ اور آیت کریمہ : (بِعَذَابٍۭ بَئِیۡسٍۭ ) (۷:۱۶۵) میں بَئِیْسٌ بروزن فعیل ہے اور یہ بَأس یابُؤس سے مشتق ہے یعنی بڑے سخت عذاب میں اور آیت کریمہ : (فَلَا تَبۡتَئِسۡ ) (۱۱:۳۶) کے معنی یہ ہیں کہ غمگین اور رنجیدہ رہنے کے عادی نہ بن جاؤ۔ حدیث میں ہے: (1) (اَنَّہٗ عَلَیْہِ السَّلَامُ کَانَ یَکْرَہُ الْبُؤْسِ وَالتباؤس والتَّبّئُوسَ) کہ آنحضرت صلی اﷲ علیہ وسلم کو یہ بات بری لگتی تھی کہ قراء دوسروں کے سامنے عجز و انکساری کریں یا کوئی شخص اپنے آپ کو ذلیل کرے (اور عزت نفسی کا خیال نہ رکھے) بَئِسَ: فعل ذم ہے اور ہر قسم کے مذمت کے لیے استعمال ہوتا ہے جیساکہ نِعْمَ ہر قسم کی مدح کے لیے استعمال ہوتا ہے ان کا اسم اگر معرف باللام ہو یا معرف باللام کی طرف مضاف ہو تو اسے رفع دیتے ہیں جیسے بِئس الرجل زیدٌ وبئس غلام الرَّجُل زیدٌ اور اسم نکرہ کو نصب دیتے ہیں جیسے قرآن پاک میں ہے: (بئس ماکنوا یفعلون) (۵:۷۹) (ای بئس شیئا یفعلونہ) یعنی بلاشبہ وہ برا کرتے تھے۔ (وَ بِئۡسَ الۡقَرَارُ) (۱۴:۲۹) اور وہ برا ٹھکانا ہے۔ (فَبِئۡسَ مَثۡوَی الۡمُتَکَبِّرِیۡنَ ) (۳۹:۷۲) تکبر کرنے والوں کا برا ٹھکانا ہے۔ (بِئۡسَ لِلظّٰلِمِیۡنَ بَدَلًا ) (۱۸:۵۰) ظالموں کے لیے برا بدل ہے۔ (لَبِئۡسَ مَا کَانُوۡا یَصۡنَعُوۡنَ ) (۵:۶۳) بلاشبہ وہ بھی برا کرتے ہیں۔ بِئْسَ اصل میں بَئِسَ (س) اور بُؤْسٌ سے مشتق ہے۔

Words
Words Surah_No Verse_No
لَبِئْسَ سورة المائدة(5) 63
لَبِئْسَ سورة المائدة(5) 79
لَبِئْسَ سورة المائدة(5) 80
لَبِئْسَ سورة الحج(22) 13
وَبِئْسَ سورة البقرة(2) 126
وَبِئْسَ سورة آل عمران(3) 12
وَبِئْسَ سورة آل عمران(3) 151
وَبِئْسَ سورة آل عمران(3) 162
وَبِئْسَ سورة آل عمران(3) 197
وَبِئْسَ سورة الأنفال(8) 16
وَبِئْسَ سورة التوبة(9) 73
وَبِئْسَ سورة هود(11) 98
وَبِئْسَ سورة الرعد(13) 18
وَبِئْسَ سورة إبراهيم(14) 29
وَبِئْسَ سورة الحج(22) 72
وَبِئْسَ سورة الحديد(57) 15
وَبِئْسَ سورة التغابن(64) 10
وَبِئْسَ سورة التحريم(66) 9
وَبِئْسَ سورة الملك(67) 6
وَلَبِئْسَ سورة البقرة(2) 102
وَلَبِئْسَ سورة البقرة(2) 206
وَلَبِئْسَ سورة الحج(22) 13
وَلَبِئْسَ سورة النور(24) 57