اَلنَّشْأُ وَالنَّشَأَۃُ:کسی چیز کو پیدا کرنا اور اس کی پرورش کرنا۔قرآن پاک میں ہے:۔ (وَ لَقَدۡ عَلِمۡتُمُ النَّشۡاَۃَ الۡاُوۡلٰی) (۵۶۔۶۲) اور تم نے پہلی پیدائش تو جان ہی لی ہے۔نَشَأَ فُلَانٌ کے معنی بچہ کے جوان ہونے کے ہیں اور نوجوان کو نَاشِیئٌ کہا جاتا ہے اور آیت کریمہ:۔ (اِنَّ نَاشِئَۃَ الَّیۡلِ ہِیَ اَشَدُّ وَطۡاً ) (۷۳۔۶) کچھ شک نہیں کہ رات کا اٹھنا (نفس بہیمی کو) سخت پامال کرتا ہے میں نَاشِئَۃٌ کے معنی نماز کے لئے اٹھنے کے ہیں اسی سے نَشَأَالسَّحَابُ کا محاورہ ہے جس کے معنی فضا میں بادل کے رونما ہونے اور آہستہ آہستہ بڑھنے کے ہیں۔قرآن پاک میں ہے: (وَّ یُنۡشِیُٔ السَّحَابَ الثِّقَالَ ) (۱۳۔۱۲) اور بھاری بھاری بادل پیدا کرنا ہے۔ اَلْاِنْشَائُ: (افعال) اسکے معنی کسی چیز کی ایجاد اور تربیت کے ہیں عموماً یہ لفظ زندہ چیز کے متعلق استعمال ہوتا ہے۔چنانچہ قرآن پاک میں ہے:۔ (قُلۡ ہُوَ الَّذِیۡۤ اَنۡشَاَکُمۡ وَ جَعَلَ لَکُمُ السَّمۡعَ وَ الۡاَبۡصَارَ وَ الۡاَفۡـِٕدَۃَ) (۶۷۔۲۳) وہ خدا ہی تو ہے جس نے تمہیں پیدا کیا اور تمہارے کان اور آنکھیں اور دل بنائے۔نیز فرمایا:۔ (ہُوَ اَعۡلَمُ بِکُمۡ اِذۡ اَنۡشَاَکُمۡ مِّنَ الۡاَرۡضِ) (۵۳۔۳۲) وہ تم کو خوب جانتا ہے جب اس نے تم کو مٹی سے پیدا کیا۔ (ثُمَّ اَنۡشَاۡنَا مِنۡۢ بَعۡدِہِمۡ قَرۡنًا اٰخَرِیۡنَ ) (۲۳۔۳۱) پھر ان کے بعد ہم نے ایک اور جماعت پیدا کی۔ (وَ نُنۡشِئَکُمۡ فِیۡ مَا لَا تَعۡلَمُوۡنَ ) (۵۶۔۶۱) اور تم کو ایسے جہاں میں جس کو تم نہیں جانتے پیدا کردیں۔ (ثُمَّ اَنۡشَاۡنٰہُ خَلۡقًا اٰخَرَ) (۲۳۔۱۴) پھر اس کو نئی صورت میں بنادیا۔ (ثُمَّ اللّٰہُ یُنۡشِیُٔ النَّشۡاَۃَ الۡاٰخِرَۃَ) (۲۹۔۲۰) پھر خدا ہی پچھلی پیدائش پیدا کرے گا۔ان تمام آیات میں انشاء اﷲ بمعنی ایجاد استعمال ہوا ہے جو ذات باری تعالیٰ کے ساتھ مخصوص ہے اور آیت کریمہ: (اَفَرَءَیۡتُمُ النَّارَ الَّتِیۡ تُوۡرُوۡنَ … ءَاَنۡتُمۡ اَنۡشَاۡتُمۡ شَجَرَتَہَاۤ اَمۡ نَحۡنُ الۡمُنۡشِـُٔوۡنَ ) (۵۶۔۷۱،۷۲) بھلا دیکھو جو آگ تم درخت سے نکالتے ہو کیا تم نے اس کے درخت کو پیدا کیا ہے یاہم پیداکرتے ہیں۔میں آگ کا درخت اگانے پر بطور تشبیہ انشاء کا لفظ بولا گیا ہے اور آیت کریمہ:۔ (اَوَ مَنۡ یُّنَشَّؤُا فِی الۡحِلۡیَۃِ ) (۴۳۔۱۸) کیا وہ جو زیور میں پرورش پائے۔میں یَنْشَائُ:کے معنی تربیت پانے کے ہیں یعنی عورت جو زیور میں تربیت پاتی ہے ایک قرأت میں یَنْشَأَ ہے یعنی پھلے پھولے۔
Words | Surah_No | Verse_No |
النَّشْاَةَ | سورة العنكبوت(29) | 20 |
النَّشْاَةَ | سورة النجم(53) | 47 |
النَّشْاَةَ | سورة الواقعة(56) | 62 |
الْمُنْشَــٰٔتُ | سورة الرحمن(55) | 24 |
الْمُنْشِــُٔوْنَ | سورة الواقعة(56) | 72 |
اَنْشَاَ | سورة الأنعام(6) | 141 |
اَنْشَاَ | سورة المؤمنون(23) | 78 |
اَنْشَاَكُمْ | سورة الأنعام(6) | 98 |
اَنْشَاَكُمْ | سورة الأنعام(6) | 133 |
اَنْشَاَكُمْ | سورة هود(11) | 61 |
اَنْشَاَكُمْ | سورة النجم(53) | 32 |
اَنْشَاَكُمْ | سورة الملك(67) | 23 |
اَنْشَاَهَآ | سورة يس(36) | 79 |
اَنْشَاْتُمْ | سورة الواقعة(56) | 72 |
اَنْشَاْنَا | سورة المؤمنون(23) | 31 |
اَنْشَاْنَا | سورة المؤمنون(23) | 42 |
اَنْشَاْنَا | سورة القصص(28) | 45 |
اَنْشَاْنٰهُ | سورة المؤمنون(23) | 14 |
اَنْشَاْنٰهُنَّ | سورة الواقعة(56) | 35 |
اِنْشَاۗءً | سورة الواقعة(56) | 35 |
فَاَنْشَاْنَا | سورة المؤمنون(23) | 19 |
نَاشِئَةَ | سورة المزمل(73) | 6 |
وَاَنْشَاْنَا | سورة الأنعام(6) | 6 |
وَنُنْشِـىَٔـكُمْ | سورة الواقعة(56) | 61 |
وَّيُنْشِئُ | سورة الرعد(13) | 12 |
وَّاَنْشَاْنَا | سورة الأنبياء(21) | 11 |
يُنْشِئُ | سورة العنكبوت(29) | 20 |
يُّنَشَّؤُا | سورة الزخرف(43) | 18 |