Blog
Books
Search Quran
Lughaat

عَجُزُ الْاِنْسَان۔ انسان کا پچھلا حصہ تشبیہ کے طور پر ہر چیز کے پچھلے حصہ کو عَجْزٌ کہہ دیا جاتا ہے۔(1) قرآن پاک میں ہے: (کَاَنَّہُمۡ اَعۡجَازُ نَخۡلٍ خَاوِیَۃٍ ) (۶۹:ٓ) جیسے کھجوروں کے کھوکھلے تنے۔ عَجْزٌ کے اصل معنی کسی چیز سے پیچھے رہ جانا یا اس کے ایسے وقت میں حاصل ہونا کے ہیں جب کہ اس کا وقت نکل چکا ہو۔ جیساکہ لفظ اَلدَّبْرُ کسی کام کے کرنے سے قاصر رہ جانے پر بولا جاتا ہے اور یہ اَلْقُدْرَۃُ کی ضد ہے۔ قرآن پاک میں ہے: (اَعَجَزْتُ اَنْ اَکُوْنَ) (۵:۳۱) اے ہے مجھ سے اتنا بھی نہ ہوسکا کہ میں … اَعْجَزْرُ فُلَانًا وَعَجَّزْتُہٗ کے معنی کسی کو عاجز کردینے کے ہیں۔ قرآن پاک میں ہے: (وَّ اعۡلَمُوۡۤا اَنَّکُمۡ غَیۡرُ مُعۡجِزِی اللّٰہِ ) (۹:۲) اور جان رکھ کہ تم خدا کو عاجز نہیں کرسکو گے۔ (وَ مَاۤ اَنۡتُمۡ بِمُعۡجِزِیۡنَ فِی الۡاَرۡضِ) (۴۲:۳۱) اور تم زمین میں خدا کو عاجز نہیں کرسکتے۔ (وَ الَّذِیۡنَ سَعَوۡ فِیۡۤ اٰیٰتِنَا مُعٰجِزِیۡنَ ) (۳۴:۵) اور جنہوں نے ہماری آیتوں میں کوشش کی کہ ہمیں ہرا دیں گے۔ ایک قرأت میں مُعَجِّزِیْنَ ہے۔ مُعَاجِزِیْنَ کی صورت میں اس کے معنی ہوں گے: وہ یہ زعم کرتے ہیں کہ ہمیں بے بس کردیں گے کیونکہ وہ یہ گمان کرچکے ہیں کہ حشر و نشر نہیں ہے کہ اعمال پر جزا و سزا مرتب ہو لہٰذا یہ باعتبار معنی آیت کریمہ: (اَمۡ حَسِبَ الَّذِیۡنَ یَعۡمَلُوۡنَ السَّیِّاٰتِ اَنۡ یَّسۡبِقُوۡنَا) (۲۹:۴) کیا وہ لوگ جو برے کام کرتے ہیں یہ سمجھے ہوئے ہیں کہ ہمارے قابو سے نکل جائیں گے۔ کے مترادف ہوگا اور اگر مُعَجِّزِیْنَ پڑھا جائے تو معنی یہ ہوں گے کہ وہ آنحضرت ﷺ کے متبعین کی طرف عجز کی نسبت کرتے ہیں۔ جیسے جَھَّلْتُہٗ وَفَسَّقْتُہٗ کے معنی کسی کی طرف جہالت یا فسق کی نسبت کرنا کے ہوتے ہیں۔ اور بعض کے نزدیک مُعَجِّزِیْنَ بمعنی مُثَبِّطِیْنَ ہے۔ یعنی لوگوں کو آنحضرت ﷺ کی اتباع سے روکتے ہیں جیساکہ دوسری جگہ فرمایا: (الَّذِیۡنَ یَصُدُّوۡنَ عَنۡ سَبِیۡلِ اللّٰہِ ) (۷:۴۵) جو خدا کی راہ سے روکتے ہیں۔ اور بڑھیا کو عَجُوْزٌ اس لیے کہا جاتا ہے کہ یہ بھی اکثر امور سے عاجز ہوجاتی ہے۔ قرآن پاک میں ہے: (اِلَّا عَجُوۡزًا فِی الۡغٰبِرِیۡنَ ) (۲۶:۱۷۱) مگر ایک بڑھیا کہ پیچھے رہ گئی۔ (االد وانا عجوز) (۱۱:۷۲) اے ہے میرے ہاں بچہ ہوگا؟ اور میں تو بڑھیا ہوں۔

Words
Words Surah_No Verse_No
اَعَجَزْتُ سورة المائدة(5) 31
اَعْجَازُ سورة القمر(54) 20
اَعْجَازُ سورة الحاقة(69) 7
بِمُعْجِزٍ سورة الأحقاف(46) 32
بِمُعْجِزِيْنَ سورة الأنعام(6) 134
بِمُعْجِزِيْنَ سورة يونس(10) 53
بِمُعْجِزِيْنَ سورة هود(11) 33
بِمُعْجِزِيْنَ سورة النحل(16) 46
بِمُعْجِزِيْنَ سورة العنكبوت(29) 22
بِمُعْجِزِيْنَ سورة الزمر(39) 51
بِمُعْجِزِيْنَ سورة الشورى(42) 31
عَجُوْزًا سورة الشعراء(26) 171
عَجُوْزًا سورة الصافات(37) 135
عَجُوْزٌ سورة هود(11) 72
عَجُوْزٌ سورة الذاريات(51) 29
لِيُعْجِزَهٗ سورة فاطر(35) 44
مُعْجِزِي سورة التوبة(9) 2
مُعْجِزِي سورة التوبة(9) 3
مُعْجِزِيْنَ سورة هود(11) 20
مُعْجِزِيْنَ سورة النور(24) 57
مُعٰجِزِيْنَ سورة الحج(22) 51
مُعٰجِزِيْنَ سورة سبأ(34) 5
مُعٰجِزِيْنَ سورة سبأ(34) 38
نُّعْجِزَ سورة الجن(72) 12
نُّعْجِزَهٗ سورة الجن(72) 12
يُعْجِزُوْنَ سورة الأنفال(8) 59