اَلسَّعْیُ: تیز چلنے کو کہتے ہیں اور یہ عَدْوٌ (سرپٹ دوڑ) سے کم درجہ (کی رفتار) ہے (مجازاً) کسی اچھے یا برے کام کے لئے کوشش کرنے پر بولا جاتا ہے۔ قرآن پاک میں ہے: (وَ سَعٰی فِیۡ خَرَابِہَا) (۲:۱۱۴) اور ان کی ویرانی میں ساعی ہو۔ (نُوۡرُہُمۡ یَسۡعٰی بَیۡنَ اَیۡدِیۡہِمۡ) (۶۶:۸) (بلکہ) ان کا نور (ایمان) ان کے آگے … چل رہا ہوگا۔ (وَ یَسۡعَوۡنَ فِی الۡاَرۡضِ فَسَادًا) (۵:۳۳) اور ملک میں فساد کرنے کو وڑتے پھریں۔ (وَ اِذَا تَوَلّٰی سَعٰی فِی الۡاَرۡضِ لِیُفۡسِدَ فِیۡہَا وَ یُہۡلِکَ الۡحَرۡثَ وَ النَّسۡلَ ؕ وَ اللّٰہُ لَا یُحِبُّ الۡفَسَادَ ) (۲:۲۰۵) اور جب پیٹھ پھیر کر چلا جاتا ہے تو زمین میں (فتنہ انگیزی کرنے کے لئے) دوڑتا پھرتا ہے۔ (وَ اَنۡ لَّیۡسَ لِلۡاِنۡسَانِ اِلَّا مَا سَعٰی … وَ اَنَّ سَعۡیَہٗ سَوۡفَ یُرٰی) (۵۳:۳۹،۴۰) اور یہ کہ انسان کو وہی ملتا ہے جس کی وہ کوشش کرتا ہے اور یہ کہ اس کی کوشش دیکھی جائے گی۔ (اِنَّ سَعۡیَکُمۡ لَشَتّٰی ) (۹۲:۴) تم لوگوں کی کوشش طرح طرح کی ہے۔ (وَ سَعٰی لَہَا سَعۡیَہَا وَ ہُوَ مُؤۡمِنٌ فَاُولٰٓئِکَ کَانَ سَعۡیُہُمۡ مَّشۡکُوۡرًا) (۱۷:۱۹) اور اس میں اتنی کوشش کرے جتنی اسے لائق ہے اور وہ مومن بھی ہو تو ایسے ہی لوگوں کی کوشش ٹھکانے لگتی ہے۔ (فَلَا کُفۡرَانَ لِسَعۡیِہٖ) (۲۱:۹۴) تو اس کی کوشش رائیگاں نہ جائے گی۔ لیکن اکثر طور پر سَعْیٌ کا لفظ افعال محمودہ میں استعمال ہوتا ہے کسی شاعر نے کہا ہے۔ (1) (۲۲۸) اِنْ اَجْزِ عَلْقَمَۃَ بْنَ سَیْفِ سَعْیَہٗ لَا اَجْزِہٖ بَبَلَائٍ یَومِ وَاحِدٍ اگر میں علقمہ بن سیف کو اس کی مساعی کا بدلہ دوں تو اک دن کے حسن کردار کا بدلہ نہیں دے سکتا اور قرآن پاک میں ہے: (فَلَمَّا بَلَغَ مَعَہُ السَّعۡیَ ) (۳۷:۱۰۲) جب وہ ان کے ساتھ دوڑنے (کی عمر) کو پہنچا۔ یعنی اس عمر کو پہنچ گیا کہ کام کاج میں باپ کا ہاتھ بٹاسکے اور مناسک حج میں سَعْیٌ کا لفظ صفا اور مروہ کے درمیان چلنے کے لئے مخصوص ہوچکا ہے اور سِعَایَۃ کے معنیٰ خاص کر چغلی کھانے اور صدقہ وصول کرنے آتے ہیں اور مُکَاتَبٌ غلام کے اپنے آپ کو آزاد کرنے کے لئے مال کمانے پر بھی سِعَایَۃٌ کا لفظ بولا جاتا ہے۔ مُسَاعَدَۃٌ کا لفظ فسق و فجور اور مَسْعَادَۃٌ کا لفظ اچھے کاموں کے لئے کوشش کرنے پر بولا جاتا ہے۔ اور آیت کریمہ: (وَ الَّذِیۡنَ سَعَوۡا فِیۡۤ اٰیٰتِنَا مُعٰجِزِیۡنَ) (۲۲:۵۱) اور جن لوگوں نے ہماری آیتوں میں اپنے زعم باطل میں ہمیں عاجز کرنے کے لئے سعی کی۔ میں سعی کے معنیٰ یہ ہیں کہ انہوں نے ہماری نازل کردہ آیات میں ہمارے عجز کو ظاہر کرنے کے لئے پوری طاقت صرف کر ڈالی۔
Words | Surah_No | Verse_No |
السَّعْيَ | سورة الصافات(37) | 102 |
تَسْعٰي | سورة طه(20) | 15 |
تَسْعٰي | سورة طه(20) | 20 |
تَسْعٰي | سورة طه(20) | 66 |
سَعَوْ | سورة سبأ(34) | 5 |
سَعَوْا | سورة الحج(22) | 51 |
سَعْيًا | سورة البقرة(2) | 260 |
سَعْيَكُمْ | سورة الليل(92) | 4 |
سَعْيَهَا | سورة بنی اسراءیل(17) | 19 |
سَعْيَهٗ | سورة النجم(53) | 40 |
سَعْيُكُمْ | سورة الدھر(76) | 22 |
سَعْيُهُمْ | سورة بنی اسراءیل(17) | 19 |
سَعْيُهُمْ | سورة الكهف(18) | 104 |
سَعٰى | سورة البقرة(2) | 205 |
سَعٰى | سورة النجم(53) | 39 |
سَعٰى | سورة النازعات(79) | 35 |
فَاسْعَوْا | سورة الجمعة(62) | 9 |
لِسَعْيِهٖ | سورة الأنبياء(21) | 94 |
لِّسَعْيِهَا | سورة الغاشية(88) | 9 |
وَسَعٰى | سورة البقرة(2) | 114 |
وَسَعٰى | سورة بنی اسراءیل(17) | 19 |
وَيَسْعَوْنَ | سورة المائدة(5) | 33 |
وَيَسْعَوْنَ | سورة المائدة(5) | 64 |
يَسْعَوْنَ | سورة سبأ(34) | 38 |
يَسْعٰى | سورة القصص(28) | 20 |
يَسْعٰى | سورة الحديد(57) | 12 |
يَسْعٰى | سورة التحريم(66) | 8 |
يَسْعٰى | سورة النازعات(79) | 22 |
يَسْعٰى | سورة عبس(80) | 8 |
يَّسْعٰى | سورة يس(36) | 20 |