غَشِیَہُ، غِشَاوَۃً وَغِشَائً: اس کے پانی اس چیز کی طرح آیا جو اسے چھپائے۔ غِشَاوۃ: (اسم) پردہ جس سے کوئی چیز ڈھانپ دی جائے۔ قرآن پاک میں ہے۔ (وَ جَعَلَ عَلٰی بَصَرِہٖ غِشٰوَۃً) (۴۵:۲۳) اور اس کی آنکھوں پر پردہ ڈال دیا۔ (وَ عَلٰۤی اَبۡصَارِہِمۡ غِشَاوَۃٌ ) (۲:۷) اور ان کی آنکھوں پر پردہ پڑا ہوا ہے۔ محاورہ ہے: غَشِیَہٗ، تَغَشَّاہُ وَغَشِیَتْہٗ: اسے چھپالیا۔ قرآن میں ہے: (وَ اِذَا غَشِیَہُمۡ مَّوۡجٌ ) (۳۱:۳۲) اور جب ان پر لہریں چھا جاتی ہیں۔ (فَغَشِیَہُمۡ مِّنَ الۡیَمِّ مَا غَشِیَہُمۡ ) (۲۰:۷۸) تو دریا (کی موجوں) نے ان پر چڑھ کر انہیں ڈھانپ لیا (یعنی ڈبودیا۔) (وَّ تَغۡشٰی وُجُوۡہَہُمُ النَّارُ ) (۱۴:۵۰) اور ان کے مونہوں کو آگ لپت رہی ہوگی۔ (اِذۡ یَغۡشَی السِّدۡرَۃَ مَا یَغۡشٰی ) (۵۳:۱۶) جب کہ اس بیری پر چھا رہا تھا جو چھا رہا تھا۔ (وَ الَّیۡلِ اِذَا یَغۡشٰی ) (۹۲:۱) رات کی قسم جو (دن کو) چھپالے۔ (اِذۡ یُغَشِّیۡکُمُ النُّعَاسَ ) (۸:۱۱) جب اس نے … تمہیں نیند (کی چادر) اڑھادی۔ غَشِیْتُ مَوْضِعَ کَذَا: میں فلاں جگہ پر آیا اور کنایۃً عورت سے مجامعت کے معنی میں استعمال ہوتا ہے چنانچہ غَشَّاھَا وَتَغَشَّاھَا کے معنی ہیں: میں نے عورت سے مجامعت کی۔ قرآن پاک میں ہے۔ (فَلَمَّا تَغَشّٰہَا حَمَلَتۡ) (۷:۱۸۹) سو جب وہ اس سے ہم بستری کرتا ہے تو اسے ہلکا سا حمل رہ جاتا ہے۔ یہی معنی اَلْغِشْیَانِ کے ہیں۔ اَلْغَاشِیَۃٌ: ہر وہ چیز جس سے دوسری چیز کو چھپایا جائے۔ مثلاً غَاشِیَۃُ السَّرْجِ: چمڑا جو زین کے اوپر ڈالا جاتا ہے۔ اور آیت کریمہ: (اَنۡ تَاۡتِیَہُمۡ غَاشِیَۃٌ ) (۱۲:۱۰۷) کہ ان پر خدا کا عذاب نازل ہوکر ان کو ڈھانپ لے، میں غَاشِیَۃٌ سے مراد وہ مصیبت ہے جو چاروں طرف سے ان پر چھا جائے اور گھوڑے کے جھول کی طرح انہیں ڈھانپ لے بعض نے کہا کہ لفظ غَاشِیَۃٌ اصل میں اچھی چیز کے لیے استعمال ہوا ہے مگر یہاں بطور استعارہ عذاب کے معنی میں استعمال ہوتا ہے جس طرح آیت کریمہ: (لَہُمۡ مِّنۡ جَہَنَّمَ مِہَادٌ وَّ مِنۡ فَوۡقِہِمۡ غَوَاشٍ) (۷:۴۱) ایسے لوگوں کے لیے (نیچے) بچھانا بھی (آتش) جہنم کا ہوگا اور اوپر سے اوڑھنا بھی۔ میں ہے کہ (یہاں مِھَادٌ (بچھونے) کے مقابل میں غَوَاشٍ کا لفظ آیا ہے جس سے جہنم کا عذاب مراد ہے۔) اور آیت کریمہ: (ہَلۡ اَتٰىکَ حَدِیۡثُ الۡغَاشِیَۃِ ) (۸۸:۱) بھلا تم کو ڈھانپ لینے والی (یعنی قیامت کا) حال معلوم ہے۔ میں اَلْغَاشِیَۃ سے مراد قیامت ہے اور اس کی جمع غَوَاشٍ ہے غُشِیَ عَلٰی فُلَانٍ اس پر بے ہوشی طاری ہوگئی۔ قرآن پاک میں ہے۔ (کَالَّذِیۡ یُغۡشٰی عَلَیۡہِ مِنَ الۡمَوۡتِ) (۳۳:۱۹) جیسے کسی پر موت سے غشی طاری ہو۔ (نَظَرَ الْمَغْشِیً عَلَیْہِ مِنَ الْمَوْتِ) (۴۷:۲۰) جس طرح کسی پر موت کی بے ہوشی طاری ہورہی ہو۔ اَغْشَاہُ اس کی آنکھ پر پردہ ڈال دیا۔ قرآن پاک میں ہے۔ (فَاَغۡشَیۡنٰہُمۡ فَہُمۡ لَا یُبۡصِرُوۡنَ ) (۳۶:۹) ان کی آنکھوں پر پردہ ڈال دیا تو یہ دیکھ نہیں سکتے۔ (کَاَنَّمَاۤ اُغۡشِیَتۡ وُجُوۡہُہُمۡ ) (۱۰:۲۷) ان کے مونہوں (کی سیاہی کا یہ عالم ہوگا کہ ان پر) گویا پردے اڑھا دئیے گئے ہیں۔ اور آیت کریمہ: (وَ اسۡتَغۡشَوۡا ثِیَابَہُمۡ ) (۷۱:۷) کے معنی ہیں کہ انہوں نے کپڑوں سے اپنے کان بند کرلیے اور یہ کسی کی بات پر توجہ نہ دینے سے کنایہ ہوتا ہے بعض نے کہا ہے کہ اس سے ماد دور بھاگ جانا ہے جس طرح کہ شَمَّرَ ذَیْلَہٗ اَلْقٰی ثَوْبَہٗ ہے کہ اس کے معنی کسی کام کی تیاری کے آتے ہیں۔ غَشَّیْتُہٗ سَوْطًا اَوْ سَیْفًا: میں نے اسے کوڑے یا تلوار سے مارا۔ جس طرح کہ کَسَوْتُہٗ وَعَمَّمْتُہٗ کے معنی کسی کو کِسَائَ (کمبل) پہنانے اور عمامہ باندھنے کے آتے ہیں۔
Words | Surah_No | Verse_No |
الْغَاشِـيَةِ | سورة الغاشية(88) | 1 |
الْمَغْشِيِّ | سورة محمد(47) | 20 |
اُغْشِيَتْ | سورة يونس(10) | 27 |
تَغَشّٰىهَا | سورة الأعراف(7) | 189 |
غَاشِيَةٌ | سورة يوسف(12) | 107 |
غَشِيَهُمْ | سورة طه(20) | 78 |
غَشِيَهُمْ | سورة لقمان(31) | 32 |
غَشّٰى | سورة النجم(53) | 54 |
غَوَاشٍ | سورة الأعراف(7) | 41 |
غِشَاوَةٌ | سورة البقرة(2) | 7 |
غِشٰوَةً | سورة الجاثية(45) | 23 |
فَاَغْشَيْنٰهُمْ | سورة يس(36) | 9 |
فَغَشِيَهُمْ | سورة طه(20) | 78 |
فَغَشّٰـىهَا | سورة النجم(53) | 54 |
وَاسْتَغْشَوْا | سورة نوح(71) | 7 |
وَّتَغْشٰى | سورة إبراهيم(14) | 50 |
يَسْتَغْشُوْنَ | سورة هود(11) | 5 |
يَغْشَى | سورة النجم(53) | 16 |
يَغْشٰـىهَا | سورة الشمس(91) | 4 |
يَغْشٰـىهُمُ | سورة العنكبوت(29) | 55 |
يَغْشٰى | سورة النجم(53) | 16 |
يَغْشٰى | سورة الليل(92) | 1 |
يَّغْشَى | سورة الدخان(44) | 11 |
يَّغْشٰـىهُ | سورة النور(24) | 40 |
يَّغْشٰى | سورة آل عمران(3) | 154 |
يُغَشِّيْكُمُ | سورة الأنفال(8) | 11 |
يُغْشِي | سورة الأعراف(7) | 54 |
يُغْشِي | سورة الرعد(13) | 3 |
يُغْشٰى | سورة الأحزاب(33) | 19 |