Blog
Books
Search Quran
Lughaat

اَلْمَدُّ کے اصل معنی (لمبائی میں ) کھینچنے اور بڑھانے کے ہیں اسی سے عرصہ دراز کو مُدَّۃٌ کہتے ہیں اور مِدَّۃُالْجَرْحِ کے معنی زخم کا گندہ مواد کے ہیں۔ مَدُّ النَّھْرِ: دریا کا چڑھائو۔ مَدَّہ نَھْرٌ اٰخَرُ۔ دوسرا دریا اس کا معاون بن گیا۔ قرآن پاک میں ہے: (اَلَمۡ تَرَ اِلٰی رَبِّکَ کَیۡفَ مَدَّ الظِّلَّ ) (۲۵۔۴۵) تم نے نہیں دیکھا کہ تمہارا رب سائے کو کس طرح دراز کرکے پھیلا دیتا ہے۔مَدَدْتُ عَیْنِیْ اِلٰی کَذَا: کسی کی طرف حریصانہ... اور للچائی ہوئی نظروں سے دیکھنا۔ چنانچہ قرآن پاک میں ہے: (لاتَمُدَّنَّ عَیْنَیْکَ) الایۃ (۱۵۔۸۸) تم ... للچائی نظروں سے نہ دیکھنا۔ مَدَدْتُہ فِیْ غَیْہ: گمراہی پر مہلت دینا اور فوراً گرفت نہ کرنا۔ مَدَدْتُ الْاَبِلَ: اونٹ کو مدید پلایا۔ اور مدید اس بیج اور آٹے کو کہتے ہیں جو پانی میں بھگوکر باہم ملا دیا گیا ہو۔ اَمْدَدْتُ الْجَیْشَ بِمَدَدٍ: لشکر مدد دینا۔ کمک بھیجنا۔ اَمْمدَدْتُ الْاِنْسَانَ بِطَعَامٍ: کسی کی طعام (غلہ) سے مدد کرنا۔ قرآن پاک میں عموماً اَمَدَّ (افعال) ( اچھی چیز کے لیے اور مَدٌّ (ثلاثی مجرد) بری چیز کے لیے استعمال ہوا ہے چنانچہ فرمایا: (وَاَمْدَدْنَا ھُمْ بِفَاکِھَۃٍ وَّلَحْمٍ مِّمَّا یَشْتَھُوْنَ) اور جس طرح کے میورے اور گوشت کو ان کا جی چاہے گا ہم ان کو عطا کریں گے۔ (۵۲۔۲۲) (اَیَحۡسَبُوۡنَ اَنَّمَا نُمِدُّہُمۡ بِہٖ مِنۡ مَّالٍ وَّ بَنِیۡنَ) (۲۳۔۵۵) کی یہ لوگ خیال کرتے ہیں کہ ہم جو دنیا میں ان کو مال اور بیٹوں سے مدد دیتے ہیں۔ (وَّ یُمۡدِدۡکُمۡ بِاَمۡوَالٍ وَّ بَنِیۡنَ) (۷۱۔۱۲) اور مال اور بیٹوں سے تمہاری مدد فرمائے گا۔ ( یُمۡدِدۡکُمۡ رَبُّکُمۡ بِخَمۡسَۃِ اٰلٰفٍ) (۳۔۱۲۵) تمہارا پروردگار پانچ ہزار فرشتے تمہاری مدد کو بھیجے گا۔ (اَتُمِدُّوۡنَنِ بِمَالٍ ) (۲۷۔۳۶) کیا تم مجھے مال سے مدد دینا چاہتے ہو۔ (وَ نَمُدُّ لَہٗ مِنَ الۡعَذَابِ مَدًّا) (۱۹۔۷۹) اور اس کے لیے (آہستہ) عذاب بڑھاتے جاتے ہیں۔ (وَ یَمُدُّہُمۡ فِیۡ طُغۡیَانِہِمۡ یَعۡمَہُوۡنَ) (۲۔۱۵) اور انہیں مہلت دیئے جاتا ہے کہ شرارت اور سرکشی میں پڑے بہک رہے ہیں۔ (وَ اِخۡوَانُہُمۡ یَمُدُّوۡنَہُمۡ فِی الۡغَیِّ ) (۷۔۲۰۲) اور ان (کفار) کے بھائی انہیں گمراہی میں کھینچے جاتے ہیں لیکن آیت کریمہ: ( وَّ الۡبَحۡرُ یَمُدُّہٗ مِنۡۢ بَعۡدِہٖ سَبۡعَۃُ اَبۡحُرٍ ) (۳۱۔۲۷) اور سمندر (کاتمام پانی) روشنائی ہو اور سات سمندر اور (روشنائی ہوجائیں) میں یَمُدُّہ کا صیغہ مَدَّہ نَھْرٌاٰخَرُ کے محاورہ سے ماخوذ ہے۔ اور یہ اِمْدَادٌ یامَدٌّ سے نہیں ہے جو کسی محبوب یا مکروہ چیز کے متعلق استعمال ہوتے ہیں بلکہ یہ مَدَدْتُ الدَّوَاۃَ اَمُدُّھَا کے محاورہ سے ماخوذ ہے جس کے معنی دوات میں روشنائی ڈالنا کے ہیں اسی طرح آیت کریمہ: ( (وَ لَوۡ جِئۡنَا بِمِثۡلِہٖ مَدَدًا) (۱۸۔۱۰۹) اگرچہ ہم ویسا ور سمندر اس کی مدد کو لائیں۔ میں بھی مدد سے مِدَادٌ یعنی روشنائی کے معنی مراد ہیں۔ اَلْمُدُّ: غلہ ناپنے کا ایک مشہور پیمانہ۔

Words
Words Surah_No Verse_No
اَتُمِدُّوْنَنِ سورة النمل(27) 36
اَمَدَّكُمْ سورة الشعراء(26) 132
اَمَدَّكُمْ سورة الشعراء(26) 133
تَمُدَّنَّ سورة الحجر(15) 88
تَمُدَّنَّ سورة طه(20) 131
فَلْيَمْدُدْ سورة مريم(19) 75
فَلْيَمْدُدْ سورة الحج(22) 15
مَدَدًا سورة الكهف(18) 109
مَدَدْنٰهَا سورة الحجر(15) 19
مَدَدْنٰهَا سورة ق(50) 7
مَدًّا سورة مريم(19) 75
مَدًّا سورة مريم(19) 79
مَدَّ سورة الرعد(13) 3
مَدَّ سورة الفرقان(25) 45
مَّمْدُوْدًا سورة المدثر(74) 12
مَّمْدُوْدٍ سورة الواقعة(56) 30
مُدَّتِهِمْ سورة التوبة(9) 4
مُدَّتْ سورة الانشقاق(84) 3
مُمِدُّكُمْ سورة الأنفال(8) 9
مُّمَدَّدَةٍ سورة الهمزة(104) 9
مِدَادًا سورة الكهف(18) 109
نُمِدُّهُمْ سورة المؤمنون(23) 55
نُّمِدُّ سورة بنی اسراءیل(17) 20
وَاَمْدَدْنٰكُمْ سورة بنی اسراءیل(17) 6
وَاَمْدَدْنٰهُمْ سورة الطور(52) 22
وَنَمُدُّ سورة مريم(19) 79
وَيَمُدُّھُمْ سورة البقرة(2) 15
وَّيُمْدِدْكُمْ سورة نوح(71) 12
يَمُدُّهٗ سورة لقمان(31) 27
يَمُدُّوْنَهُمْ سورة الأعراف(7) 202
يُمْدِدْكُمْ سورة آل عمران(3) 125
يُّمِدَّكُمْ سورة آل عمران(3) 124