اَلْقطْعُ کے معنی کسی چیز کو علیحدہ کردینے کے ہیں خواہ اس کا تعلق حاسۂ بصر سے وہ جیسے اجسام وغیرہ یا بصیرت سے ہو۔ جیسے معنوی چیزیں چنانچہ اسی سے اعضاء کا قطع کرنا۔ قرآن پاک میں ہے: (لَاُقَطِّعَنَّ اَیۡدِیَکُمۡ وَ اَرۡجُلَکُمۡ مِّنۡ خِلَافٍ ) (۷:۱۲۴) میں (پہلے تو) تمہارے ایک طرف کے ہاتھ اور دوسرے طرف کے پاؤں کٹوادوں گا۔ (وَ السَّارِقُ وَ السَّارِقَۃُ فَاقۡطَعُوۡۤا اَیۡدِیَہُمَا ) (۵:۳۸) اور جو چوری کرے مرد ہو یا عورت ان کے ہاتھ کاٹ ڈالو۔ (وَ سُقُوۡا مَآءً حَمِیۡمًا فَقَطَّعَ اَمۡعَآءَہُمۡ ) (۴۷:۱۵) اور ان کو کھولتا ہوا پانی پلایا جائے گا تو ان کی انتڑیوں کو کاٹ ڈالے گا۔ اور اسی سے قطع ثوب ہے جیسے فرمایا: (فَالَّذِیۡنَ کَفَرُوۡا قُطِّعَتۡ لَہُمۡ ثِیَابٌ مِّنۡ نَّارٍ) جو کافر ہیں ان کے لیے آگ کے کپڑے قطع کیے جائیں گے۔(۲۲:۱۹) اور قطع طریق کے دو معنی آتے ہیں (۱) راستہ طے کرنا (۲) رہزنی کرنا۔ جیسے فرمایا: (اَئِنَّکُمۡ لَتَاۡتُوۡنَ الرِّجَالَ وَ تَقۡطَعُوۡنَ السَّبِیۡلَ) (۲۹:۲۹) تم کیوں (لذت کے ارادے سے) لڑکوں کی طرف مائل ہوتے اور مسافروں کی رہزنی کرتے ہو۔ یہاں قطع سبیل کے وہی معنی ہیں جس کی طرف کہ آیت (الَّذِیۡنَ یَصُدُّوۡنَ عَنۡ سَبِیۡلِ اللّٰہِ) (۱۱:۱۹) جو خدا کے رستے سے روکتے ہیں۔ اور آیت: (فَصَدَّہُمۡ عَنِ السَّبِیۡلِ ) (۲۹:۳۸) اور ان کو سیدھے رستے سے روک دیا۔ میں اشارہ فرمایا ہے اور راہ گیروں کو لوٹنے پر قطع اس لیے بولا جاتا ہے کہ اس کی وجہ سے لوگ راہ چلنا چھوڑ دیتے ہیں۔ تو گویا یہ راستہ کو قطع کرنا ہے قَطْعُ الْمَآئِ بِالسَّبَاحَۃِ: پیراکی کے ذریعہ پانی عبور کرنا۔ قَطْعُ الْوَصْلِ: تعلق قطع کرلینا۔ قَطْعُ الرَّحِمِ: رشتہ کاٹ لینا یا احسان کو روک لینا۔ قرآن پاک میں ہے: (وَ تُقَطِّعُوۡۤا اَرۡحَامَکُمۡ ) (۴۷:۲۲) اور اپنے رشتوں کو توڑ ڈالو۔ (وَ یَقۡطَعُوۡنَ مَاۤ اَمَرَ اللّٰہُ بِہٖۤ اَنۡ یُّوۡصَلَ) (۲:۲۷) اور جس چیز (یعنی رشتہ قرابت) کے جوڑ رکھنے کا خدا نے حکم دیا ہے اس کو قطع کر ڈالتے ہیں۔ اور آیت کریمہ: (ثُمَّ لۡیَقۡطَعۡ فَلۡیَنۡظُرۡ) (۲۲:۱۵) پھر اس سے اپنا گلا گھونٹ لے پھر دیکھے…۔ کے معنی بعض نے رسی کاٹ دینا کیے ہیں تاکہ وہ زمین پر گرپڑے اور بعض نے کہا ہے کہ گلے میں پھانسی ڈال کر زندگی کو قطع کردینا مراد ہے اور یہی معنی حضرت ابن عباسؓ سے منقول ہیں۔ قَطْعُ الْاَمْرِ: کے معنی کسی کام کا فیصلہ کرنے کے ہیں اسی سے فرمایا: (مَا کُنۡتُ قَاطِعَۃً اَمۡرًا) (۲۷:۳۲) میں کسی کام کو فیصل کرنے والی نہیں۔ اور آیت کریمہ: (لیقطع طرفا) (یہ خدا نے) اس لیے (کیا) کہ کافروں کی ایک جماعت کو ہلاک…کردے۔ کے معنی کفار کی ایک جماعت کو ہلاک کردینے کے ہیں قَطَعَ دَابِرَالْاِنْسَانِ کے معنی نوع انسانی کو فنا کردینے کے ہیں۔ چنانچہ فرمایا: (فَقُطِعَ دَابِرُ الۡقَوۡمِ الَّذِیۡنَ ظَلَمُوۡا) (۶:۴۵) غرض ظالم لوگوں کی جڑکاٹ دی گئی۔ (اَنَّ دَابِرَ ہٰۤؤُلَآءِ مَقۡطُوۡعٌ مُّصۡبِحِیۡنَ ) (۱۵:۶۶) تو ان لوگوں کی جڑ صبح ہوتے ہوتے کاٹ دی جائے گی اور آیت کریمہ: (اِلَّاۤ اَنۡ تَقَطَّعَ قُلُوۡبُہُمۡ) (۹:۱۱۰) مگر یہ کہ ان کے دل پاش پاش ہوجائیں۔ میں تقطع قلوب سے مرجانا مراد ہے اور یا اس سے مراد ایسی توبہ کرنے کے ہیں کہ اپنی کوتاہیوں پر ندامت کی وجہ سے انسان کا دل پارہ پارہ ہوجائے۔ قِطْعٌ مِّنَ اللَّیْلِ کے معنی رات کے ایک حصہ کے ہیں۔ قرآن پاک میں ہے: (فَاَسۡرِ بِاَہۡلِکَ بِقِطۡعٍ مِّنَ الَّیۡلِ) (۱۱:۸۱) تو کچھ رات رہے سے اپنے گھر والوں کو لے کر چل دو۔ اَلْقَطِیْعُ: بکریوں کا ریوڑ۔ جمع قُطْعَانٌ۔ یہ معنی قطع سے مشتق ہے جیساکہ صِرْمَۃٌ اور فِرْقَۃٌ وغیرہ الفاظ کے معنی جماعت کے آتے ہیں اور ان میں قطع کا معنی پایا جاتا ہے۔ اَلْقَطِیْعُ کے معنی کوڑا بھی آتے ہیں۔ محاورہ ہے: اَصَابَ بِء:رَھُمْ قُطْعٌ: (گری کی وجہ سے) ان کے کنویں کا پانی ختم ہوگیا۔ مَقَاطِعُ الْاَوْدِیَۃِ: وادیوں کے سرے۔
Words | Surah_No | Verse_No |
بِقِطْعٍ | سورة هود(11) | 81 |
بِقِطْعٍ | سورة الحجر(15) | 65 |
تَقَطَّعَ | سورة التوبة(9) | 110 |
تُـقَطَّعَ | سورة المائدة(5) | 33 |
تَّقَطَّعَ | سورة الأنعام(6) | 94 |
فَاقْطَعُوْٓا | سورة المائدة(5) | 38 |
فَتَقَطَّعُوْٓا | سورة المؤمنون(23) | 53 |
فَقَطَّعَ | سورة محمد(47) | 15 |
فَقُطِعَ | سورة الأنعام(6) | 45 |
فَلَاُقَطِّعَنَّ | سورة طه(20) | 71 |
قَاطِعَةً | سورة النمل(27) | 32 |
قَطَعْتُمْ | سورة الحشر(59) | 5 |
قَطَّعْنَ | سورة يوسف(12) | 50 |
قُطِّعَتْ | سورة الرعد(13) | 31 |
قُطِّعَتْ | سورة الحج(22) | 19 |
قِطَعًا | سورة يونس(10) | 27 |
قِطَعٌ | سورة الرعد(13) | 4 |
لَاُقَطِّعَنَّ | سورة الأعراف(7) | 124 |
لَاُقَـطِّعَنَّ | سورة الشعراء(26) | 49 |
لَقَطَعْنَا | سورة الحاقة(69) | 46 |
لِيَقْطَعَ | سورة آل عمران(3) | 127 |
لْيَقْطَعْ | سورة الحج(22) | 15 |
مَقْطُوْعٌ | سورة الحجر(15) | 66 |
مَقْطُوْعَةٍ | سورة الواقعة(56) | 33 |
وَتَقَطَّعَتْ | سورة البقرة(2) | 166 |
وَتَقَطَّعُوْٓا | سورة الأنبياء(21) | 93 |
وَتَقْطَعُوْنَ | سورة العنكبوت(29) | 29 |
وَتُـقَطِّعُوْٓا | سورة محمد(47) | 22 |
وَقَطَعْنَا | سورة الأعراف(7) | 72 |
وَقَطَّعْنَ | سورة يوسف(12) | 31 |
وَقَطَّعْنٰهُمُ | سورة الأعراف(7) | 160 |
وَقَطَّعْنٰهُمْ | سورة الأعراف(7) | 168 |
وَيَقْطَعَ | سورة الأنفال(8) | 7 |
وَيَقْطَعُوْنَ | سورة البقرة(2) | 27 |
وَيَقْطَعُوْنَ | سورة الرعد(13) | 25 |
يَـقْطَعُوْنَ | سورة التوبة(9) | 121 |