اَلْبُعْد: کے معنی دوری کے ہیں یہ قُرْب کی ضد ے اور ان کی کوئی حد مقرر نہیں ہے، بلکہ ایک ہی جگہ کے اعتبار سے ایک کو قریب اور دوسری کو بعید کہا جاتا ہے۔ محسوسات میں تو ان کا استعمال بکثرت ہوتا رہتا ہے مگر کبھی کبھی معانی کے لیے بھی آجاتے ہیں۔ جیسے فرمایا: (ضَلُّوۡا ضَلٰلًۢا بَعِیۡدًا ) (۴:۱۶۷) وہ راہِ ہدایت سے بھٹک کر دور جاپڑے۔ (اُولٰٓئِکَ یُنَادَوۡنَ مِنۡ مَّکَانٍۭ بَعِیۡدٍ ) (۴۱:۴۴) ان کو (گویا) دور جگہ سے آواز دی جاتی ہے۔ بَعُدَ (ک) فَھُوَ بَعِیْدٌ دور ہونا، جیسے فرمایا: (وَ مَا ہِیَ مِنَ الظّٰلِمِیۡنَ بِبَعِیۡدٍ ) (۱۱:۸۳) اور وہ (بستی ان) ظالموں سے کچھ دور نہیں ہے۔ لیکن بَعِدَ (س) کے معنی مرنا کے ہیں۔ اور عموماً اَلْبَعَدُ ہلاک ہونا کے معنی میں استعمال ہوتا ہے۔ جیسے فرمایا: (کَمَا بَعِدَتۡ ثَمُوۡدُ ) (۱۱:۹۵) جیسے ثمود تباہ ہوگئے۔ اور اَلْبُعْد وَالْبَعَدُ کبھی قرب کے مقابلہ میں استعمال ہوتے ہیں۔ جیساکہ نابغۃ نے کہا ہے(1) بسیط۔ (۵۸) فِی الادنٰی وَفِی الْبَعَدِ۔ یعنی ہر قریب و بعید پر اس کے احسانات موجود ہیں اور کبھی یہ دونوں (اَلْبَعْد وَالْبُعْد) ہلاکت کے معنی میں بھی آجاتے ہیں۔ چنانچہ انہی معنی میں فرمایا: (فَبُعۡدًا لِّلۡقَوۡمِ الظّٰلِمِیۡنَ ) (۲۳:۴۱) پس ظالم لوگوں پر لعنت ہے۔ (فَبُعۡدًا لِّقَوۡمٍ لَّا یُؤۡمِنُوۡنَ ) (۲۳:۴۴) پس جو لوگ ایمان نہیں لاتے ان پر لعنت۔ اور آیت کریمہ: (بَلِ الَّذِیۡنَ لَا یُؤۡمِنُوۡنَ بِالۡاٰخِرَۃِ فِی الۡعَذَابِ وَ الضَّلٰلِ الۡبَعِیۡدِ ) (۳۴:۸) بات یہ ہے جو لوگ آخرت پر ایمان نہیں رکھتے وہ آفت اور پرلے درجے کی گمراہی میں (مبتلا) ہیں۔ میں اَلضَّلَال البعید سے ویسی گمراہی مراد ہے جس کے بعد ہدایت کی طرف لوٹنا نہایت مشکل ہے۔ جیساکہ کوئی شخصی شاہراہ سے بہت دور چلا جائے جس کے بعد دوبارہ اس کے شاہراہ کی طرف لوٹ کر آنے کی امید نہ ہو اور آیت کریمہ: (وَ مَا قَوۡمُ لُوۡطٍ مِّنۡکُمۡ بِبَعِیۡدٍ ) (۱۱:۸۹) اور لوط علیہ السلام کی قوم (تو) تم سے کچھ دور نہیں ہے۔ کے معنی یہ ہیں کہ تم بھی گمراہی میں ان جیسے ہو، اس لیے کچھ بعید نہیں کہ ان کی طرح تم پر بھی عذاب آجائے، بَعْدُ: یہ قَبْلُ کی ضد ہے، لہٰذا قبل کی بحث میں اس کی جمیع انواع بیان کی جائیں گی، ان شاء اﷲ تعالٰی۔
Words | Surah_No | Verse_No |
بَعْدِهٖ | سورة البقرة(2) | 51 |
بَعْدِهٖ | سورة البقرة(2) | 87 |
بَعْدِهٖ | سورة البقرة(2) | 92 |
بَعْدِهٖ | سورة آل عمران(3) | 65 |
بَعْدِهٖ | سورة النساء(4) | 163 |
بَعْدِهٖ | سورة الأنعام(6) | 54 |
بَعْدِهٖ | سورة الأعراف(7) | 148 |
بَعْدِهٖ | سورة يونس(10) | 74 |
بَعْدِهٖ | سورة يوسف(12) | 9 |
بَعْدِهٖ | سورة بنی اسراءیل(17) | 104 |
بَعْدِهٖ | سورة الروم(30) | 51 |
بَعْدِهٖ | سورة لقمان(31) | 27 |
بَعْدِهٖ | سورة فاطر(35) | 2 |
بَعْدِهٖ | سورة فاطر(35) | 41 |
بَعْدِهٖ | سورة يس(36) | 28 |
بَعْدِهٖ | سورة مومن(40) | 34 |
بَعْدِهٖ | سورة الشورى(42) | 44 |
بَعْدِهٖٓ | سورة الأحزاب(33) | 53 |
بَعْدِي | سورة الصف(61) | 6 |
بَعْدِيْ | سورة البقرة(2) | 133 |
بَعْدِيْ | سورة الأعراف(7) | 150 |
بَعْدِيْ | سورة ص(38) | 35 |
بَعْدِھِمْ | سورة البقرة(2) | 253 |
بَعْدِھٖ | سورة آل عمران(3) | 160 |
بُعْدًا | سورة هود(11) | 44 |
بُعْدًا | سورة هود(11) | 60 |
بُعْدًا | سورة هود(11) | 68 |
بُعْدًا | سورة هود(11) | 95 |
بُعْدَ | سورة الزخرف(43) | 38 |
بِبَعِيْدٍ | سورة هود(11) | 83 |
بِبَعِيْدٍ | سورة هود(11) | 89 |
بٰعِدْ | سورة سبأ(34) | 19 |
فَبُعْدًا | سورة المؤمنون(23) | 41 |
فَبُعْدًا | سورة المؤمنون(23) | 44 |
مُبْعَدُوْنَ | سورة الأنبياء(21) | 101 |