Blog
Books
Search Quran
Lughaat

اَلصُّدُوْدُوَالصَّدُّ:کبھی لا زم ہو تا ہے جس کے معنی کسی چیز سے رو گر دا نی اور اعرا ض بر تنے کے ہیں جیسے فر ما یا : (یَصُدُّوۡنَ عَنۡکَ صُدُوۡدًا) (۴۔۶۱)کہ تم سے اعراض کر تے اور رکے جا تے ہیں ۔ اور کبھی متعدی ہو تا ہے یعنی رو کنے اور منع کر نے کے معنی میں استعما ل ہو تا ہے جیسے فر ما یا : (وَ زَیَّنَ لَہُمُ الشَّیۡطٰنُ اَعۡمَالَہُمۡ فَصَدَّہُمۡ عَنِ السَّبِیۡلِ)(۲۹۔۳۸) اور شیطا ن نے ان کے اعما ل ان کو آرا ستہ کر دکھا ئے اور ان کو سیدھے راستے سے روک دیا ۔ (اَلَّذِیۡنَ کَفَرُوۡا وَ صَدُّوۡا عَنۡ سَبِیۡلِ اللّٰہِ ) (۱۶۔۸۸) جن لو گو ں نے کفر کیا اور (لو گو ں کو ) خدا کے رستے سے رو کا ۔ (وَ یَصُدُّوۡنَ عَنۡ سَبِیۡلِ اللّٰہِ) (۸۔۴۷) اور خدا کی راہ سے رو کتے ہیں ۔ (قُلۡ قِتَالٌ فِیۡہِ کَبِیۡرٌ ؕ وَ صَدٌّ عَنۡ سَبِیۡلِ اللّٰہِ) (۲۔۲۱۷)(اے پیغمبر ) کہہ دو کہ ان میں لڑنا بڑا گنا ہ ہے اور خدا کی را ہ سے روکنا ۔ (وَ لَا یَصُدُّنَّکَ عَنۡ اٰیٰتِ اللّٰہِ بَعۡدَ اِذۡ اُنۡزِلَتۡ اِلَیۡکَ) (۲۸۔ ۸۷) اور وہ تمہیں خدا کی آ یتو ں (کی تبلیغ) سے بعداس کے کہ وہ تم پر نا زل ہو چکی ہیں رو ک نہ دیں ۔ علیٰ ھٰذا القیا س اور بھی بہت سی آ یا ت ہیں جن میں یہ لفظ رو کنے اور منع کر نے کے معنی میں استعما ل ہوا ہے ۔ اور صُدُوْ دٌ وَصَدٌّ دو نو ں مصدر ہیں ۔ نیز پہا ڑ کی رو ک کو بھی صَدٌّ کہا جا تا ہے ۔(1) اَلصَّدِیْدُ: پیپ کیو نکہ وہ چمڑے اور گو شت کے در میا ن حا ئل ہو جا تی ہے اور دو زخیو ں کے طعا م کو بطور مثا ل کے صدید کہا گیا ہے چنانچہ فر ما یا : (وَ یُسۡقٰی مِنۡ مَّآءٍ صَدِیۡدٍ) (۱۴۔۱۶)اسے پیپ کا پا نی پلا یا جا ئے گا۔

Words
Words Surah_No Verse_No
تَصُدُّوْنَ سورة آل عمران(3) 99
تَصُدُّوْنَا سورة إبراهيم(14) 10
صَدَدْتُّمْ سورة النحل(16) 94
صَدَدْنٰكُمْ سورة سبأ(34) 32
صَدُّوْكُمْ سورة المائدة(5) 2
صَدِيْدٍ سورة إبراهيم(14) 16
صَدَّ سورة النساء(4) 55
صُدُوْدًا سورة النساء(4) 61
فَصَدَّهُمْ سورة النمل(27) 24
فَصَدَّهُمْ سورة العنكبوت(29) 38
فَصَدُّوْا سورة التوبة(9) 9
فَصَدُّوْا سورة المجادلة(58) 16
فَصَدُّوْا سورة المنافقون(63) 2
لَيَصُدُّوْنَهُمْ سورة الزخرف(43) 37
لِيَصُدُّوْا سورة الأنفال(8) 36
وَبِصَدِّهِمْ سورة النساء(4) 160
وَتَصُدُّوْنَ سورة الأعراف(7) 86
وَصَدٌّ سورة البقرة(2) 217
وَصَدَّهَا سورة النمل(27) 43
وَصَدُّوْا سورة النساء(4) 167
وَصَدُّوْا سورة النحل(16) 88
وَصَدُّوْا سورة محمد(47) 1
وَصَدُّوْا سورة محمد(47) 32
وَصَدُّوْا سورة محمد(47) 34
وَصَدُّوْكُمْ سورة الفتح(48) 25
وَصُدَّ سورة مومن(40) 37
وَصُدُّوْا سورة الرعد(13) 33
وَيَصُدَّكُمْ سورة المائدة(5) 91
وَيَصُدُّوْنَ سورة الأنفال(8) 47
وَيَصُدُّوْنَ سورة التوبة(9) 34
وَيَصُدُّوْنَ سورة إبراهيم(14) 3
وَيَصُدُّوْنَ سورة الحج(22) 25
يَصُدَّنَّكَ سورة طه(20) 16
يَصُدَّنَّكُمُ سورة الزخرف(43) 62
يَصُدُّنَّكَ سورة القصص(28) 87
يَصُدُّوْنَ سورة النساء(4) 61
يَصُدُّوْنَ سورة الأعراف(7) 45
يَصُدُّوْنَ سورة الأنفال(8) 34
يَصُدُّوْنَ سورة هود(11) 19
يَصُدُّوْنَ سورة المنافقون(63) 5
يَصِدُّوْنَ سورة الزخرف(43) 57
يَّصُدَّكُمْ سورة سبأ(34) 43