Blog
Books
Search Quran
Lughaat

الْحَرَامُ: وہ ہے جس سے روک دیا گیا ہو خواہ یہ ممانعت تسخیری یا جبری، یا عقل کی رو سے ہو اور یا پھر شرع کی جانب سے ہو اور یا اس شخص کی جانب سے ہو جو حکم شرع کو بجالاتا ہے۔ پس آیت کریمہ ہے: (وَ حَرَّمۡنَا عَلَیۡہِ الۡمَرَاضِعَ ) (۲۸:۱۲) اور ہم نے پہلے ہی سے اس پر (دائیوں کے) دودھ حرام کردئیے تھے۔ میں حرمت تسخیری مراد ہے۔ اور آیت کریمہ: (وَ حَرٰمٌ عَلٰی قَرۡیَۃٍ اَہۡلَکۡنٰہَاۤ ) (۲۱:۹۵) اور جس بستی والوں کو ہم نے ہلاک کردیا محال ہے کہ وہ دنیا کی طرف رجوع کریں۔ کو بھی اسی معنیٰ پر محمول کیا گیا ہے۔ اور بعض کے نزدیک آیت: (قَالَ فَاِنَّہَا مُحَرَّمَۃٌ عَلَیۡہِمۡ اَرۡبَعِیۡنَ سَنَۃً ) (۵:۲۶) کہ وہ ملک ان پر چالیس برس تک کے لئے حرام کردیا گیا۔ میں بھی تحریم تسخیری مراد ہے اور بعض نے کہا ہے کہ یہ منع جبری پر محمول ہے اور آیت کریمہ: (اِنَّہٗ مَنۡ یُّشۡرِکۡ بِاللّٰہِ فَقَدۡ حَرَّمَ اللّٰہُ عَلَیۡہِ الۡجَنَّۃَ ) (۵:۷۲) جو شخص خدا کے ساتھ شرک کرے گا۔ خدا اس پر بہشت کو حرام کردے گا۔ میں بھی حرمت جبری مراد ہے اسی طرح آیت: (اِنَّ اللّٰہَ حَرَّمَہُمَا عَلَی الۡکٰفِرِیۡنَ ) (۷:۵۰) کہ خدا نے بہشت کا پانی اور رزق کافروں پر حرام کردیا ہے۔ میں تحریم بواسطہ منع جبری ہے اور حرمت شرعی جیسے (۷۷) آنحضرت ﷺ نے طعام کی طعام کے ساتھ بیع میں تفاضل کو حرام قرار دیا ہے (1) اور آیت کریمہ: (وَ اِنۡ یَّاۡتُوۡکُمۡ اُسٰرٰی تُفٰدُوۡہُمۡ وَ ہُوَ مُحَرَّمٌ عَلَیۡکُمۡ اِخۡرَاجُہُمۡ ) (۲:۸۵) اور اگر وہ تمہارے پاس قید ہوکر آئیں تو بدلا دے کر ان کو چھڑا بھی لیتے ہو حالانکہ ان کا نکال دینا ہی تم پر حرام تھا۔ میں بھی تحریم شرعی مراد ہے کیونکہ ان کی شریعت میں یہ چیزیں ان پر حرام کردی گئی تھیں۔ نیز تحریم شرعی کے متعلق فرمایا: (قُلۡ لَّاۤ اَجِدُ فِیۡ مَاۤ اُوۡحِیَ اِلَیَّ مُحَرَّمًا عَلٰی طَاعِمٍ یَّطۡعَمُہٗۤ ) (۶:۱۴۵) کہو کہ جو احکام مجھ پر نازل ہوئے ہیں ان میں کوئی چیز جسے کھانے والا کھاتا ہو حرام نہیں پاتا۔ (وَ عَلَی الَّذِیۡنَ ہَادُوۡا حَرَّمۡنَا کُلَّ ذِیۡ ظُفُرٍ) (۶:۱۴۶) اور یہودیوں پر ہم نیس ب ناخن والے جانور حرام کردئیے۔ سَوْطٌ مُحَرَّمٌ: بے دباغت چمڑے کا کوڑا۔ گویا دباغت سے وہ حلال نہیں ہوا جوکہ حدیث (2) کُلُّ اِھَابٍ دُبِغَ فَقَد: طَھُرَ کا مقتضی ہے اور بعض کہتے ہیں کہ مُحَرَّم اس کوڑے کو کہتے ہیں جو نرم نہ کیا گیا ہو۔ اَلْحَرم کو حرام اس لئے کہتے ہیں کہ اﷲ نے اس کے اندر بہت سی ایسی چیزیں حرام کردی ہیں جو دوسری جگہ حرام نہیں ہیں اور یہی معنیٰ الشہر الحرام کے ہیں۔ رَجُلٌ حَرَامٌ وَمُحَرَّمٌ: یعنی وہ شخص جو حالت احرام میں ہو اس کے بالمقابل رَجُلٌ حَلَالٌ وَمُحِلٌّ ہے اور آیت کریمہ: (یٰۤاَیُّہَا النَّبِیُّ لِمَ تُحَرِّمُ مَاۤ اَحَلَّ اللّٰہُ لَکَ) (۶۶:۱) کے معنی یہ ہیں کہ تم اس چیز کی تحریم کا حکم کیوں لگاتے ہو جو اﷲ نے حرام نہیں کی کیونکہ جو چیز اﷲ تعالیٰ نے حرام نہ کی ہو وہ کسی کے حرام کرنے سے حرام ہیں ہوجاتی۔ جیساکہ آیت: (وَ اَنۡعَامٌ حُرِّمَتۡ ظُہُوۡرُہَا الایۃ) (۶:۱۳۸) اور بعض چارپائے ایسے ہیں کہ ان کی پیٹھ پر چڑھنا حرام کردیا گیا ہے۔ میں مذکور ہے۔ اور آیت کریمہ: (بَلۡ نَحۡنُ مَحۡرُوۡمُوۡنَ ) (۶۸:۲۷) بلکہ ہم (برگشتہ نصیب) بے نصیب ہیں ان کے محروم ہونے سے بدنصیبی مراد ہے۔ اور آیت کریمہ: (لِّلسَّآئِلِ وَ الۡمَحۡرُوۡمِ) (۵۱:۱۹) مانگنے والے اور نہ مانگنے والے (دونوں) میں محروم سے مراد وہ شخص ہے جو خوشحالی اور وسعت رزق سے محروم ہو اور بعض نے کہا ہے کہ المحروم سے کتا مراد ہے تو اس کے یہ معنیٰ ہیں کہ محروم کتے کو کہتے ہیں جیسا ان کی تردید کرنے والوں نے سمجھا ہے بلکہ انہوں نے کتے کو بطور مثال ذکر کیا ہے۔ کیونکہ عام طور پر کتے کو لوگ دور ہٹاتے ہیں اور اسے کچھ نہیں دیتے۔ اَلْمَحْرُمَۃُ وَالْمَحْرَمَۃُ کے معنیٰ حرمت کے ہیں۔ اِسْتحْرَمَتِ الْمَاعِزُ: بکری نے نَر کی خواہش کی (یہ حِرْمۃ) سے ہے جس کے معنیٰ بکری کی جنسی خواہش کے ہیں۔

Words
Words Surah_No Verse_No
الْحَرَامَ سورة المائدة(5) 2
الْحَرَامَ سورة المائدة(5) 2
الْحَرَامَ سورة المائدة(5) 97
الْحَرَامَ سورة المائدة(5) 97
الْحَرَامَ سورة التوبة(9) 28
الْحَرَامَ سورة الفتح(48) 27
الْحَرَامُ سورة البقرة(2) 194
الْحَرَامِ سورة البقرة(2) 144
الْحَرَامِ سورة البقرة(2) 149
الْحَرَامِ سورة البقرة(2) 150
الْحَرَامِ سورة البقرة(2) 191
الْحَرَامِ سورة البقرة(2) 194
الْحَرَامِ سورة البقرة(2) 196
الْحَرَامِ سورة البقرة(2) 198
الْحَرَامِ سورة البقرة(2) 217
الْحَرَامِ سورة البقرة(2) 217
الْحَرَامِ سورة المائدة(5) 2
الْحَرَامِ سورة الأنفال(8) 34
الْحَرَامِ سورة التوبة(9) 7
الْحَرَامِ سورة التوبة(9) 19
الْحَرَامِ سورة بنی اسراءیل(17) 1
الْحَرَامِ سورة الحج(22) 25
الْحَرَامِ سورة الفتح(48) 25
الْحُرُمُ سورة التوبة(9) 5
الْمُحَرَّمِ سورة إبراهيم(14) 37
تُحَرِّمُ سورة التحريم(66) 1
تُحَرِّمُوْا سورة المائدة(5) 87
حَرَامًا سورة يونس(10) 59
حَرَامٌ سورة النحل(16) 116
حَرَمًا سورة القصص(28) 57
حَرَمًا سورة العنكبوت(29) 67
حَرَّمَ سورة البقرة(2) 173
حَرَّمَ سورة آل عمران(3) 93
حَرَّمَ سورة المائدة(5) 72
حَرَّمَ سورة الأنعام(6) 119
حَرَّمَ سورة الأنعام(6) 143
حَرَّمَ سورة الأنعام(6) 144
حَرَّمَ سورة الأنعام(6) 150
حَرَّمَ سورة الأنعام(6) 151
حَرَّمَ سورة الأنعام(6) 151
حَرَّمَ سورة الأعراف(7) 32
حَرَّمَ سورة الأعراف(7) 33
حَرَّمَ سورة التوبة(9) 29
حَرَّمَ سورة التوبة(9) 37
حَرَّمَ سورة التوبة(9) 37
حَرَّمَ سورة النحل(16) 115
حَرَّمَ سورة بنی اسراءیل(17) 33
حَرَّمَ سورة الفرقان(25) 68
حَرَّمَهَا سورة النمل(27) 91
حَرَّمَهُمَا سورة الأعراف(7) 50