اَلْوَجْہُ کے اصل معنی چہرہ کے ہیں۔ج وُجْوُہٌ۔جیسے فرمایا:۔ (فَاغۡسِلُوۡا وُجُوۡہَکُمۡ وَ اَیۡدِیَکُمۡ ) (۵۔۶) تو اپنے منہ اور ہاتھ دھولیا کرو۔ (وَّ تَغۡشٰی وُجُوۡہَہُمُ النَّارُ) (۱۴۔۵۰) اور ان کے چہروں پر آگ لپٹ رہی ہوگی۔اور چونکہ کہ استقبال کے وقت سب سے پہلے انسان کا چہرہ سامنے آتا ہے۔ اس لئے کسی چیز کا وہ حصہ جو سب سے پہلے سامنے آئے اسے وجہ کہہ لیتے ہیں۔نیز ہرچیز کے اشرف حصہ اور مبدا پر بھی یہ لفظ بولا جاتا ہے۔جیسے وَجْہُ کَذَا اس کا اول حصہ۔وَجْہُ النَّھَارِ:دن کا اول حصہ اور آیت کریمہ:۔ (وَّ یَبۡقٰی وَجۡہُ رَبِّکَ ذُو الۡجَلٰلِ وَ الۡاِکۡرَامِ) (۵۵۔۲۷) اور تمہارے پروردگار ہی کی ذات (بابرکت) جو صاحب جلال و عظمت ہے باقی رہ جائے گی۔میں بعض نے وجہ سے ذات باری تعالیٰ مراد لی ہے اور بعض نے کہا ہے کہ وَجْہُ رَبِّکَ سے اعمال صالحہ مراد ہیں جن سے ذات باری تعالیٰ کی رضا جوئی مقصود ہوتی ہے۔نیز فرمایا:۔ (فَاَیۡنَمَا تُوَلُّوۡا فَثَمَّ وَجۡہُ اللّٰہِ) (۲۔۱۱۵) تو جدھر تم رخ کرو ادھر اﷲ کی ذات ہے۔ (کُلُّ شَیۡءٍ ہَالِکٌ اِلَّا وَجۡہَہٗ) (۲۸۔۸۸) اس کی ذات پاک کے سوا ہر چیز فنا ہونے والی ہے۔ (یُرِیْدُوْنَ وَجْہَ اللہِ) (۳۰۔۳۸) جو لوگ رضائے خدا کے طالب ہیں۔ (اِنَّمَا نُطۡعِمُکُمۡ لِوَجۡہِ اللّٰہِ) (۷۶۔۹) اور کہتے ہیں کہ ہم تو خالص خدا کے لئے کھلاتے ہیں۔ان تمام آیات میں بعض نے کہا ہے کہ وجہ اﷲ سے اﷲ تعالیٰ کی ذات مراد ہے لہذا آیت کُلُّ شَیْئِ ھَالِکٌ کے معنی یہ ہیں کہ باستثناء ذات باری تعالیٰ ہر چیز نابود ہونے والی ہے اور اسی قسم کی دوسری آیات میں بھی یہی معنی مراد ہیں۔مروی ہے کہ ابی عبداﷲ بن الرضا نے کہا ہے کہ سبحان اﷲ لوگ بہت بڑا کلمہ کہتے ہیں۔آیت ھَالِکٌ اِلَّا وَجْھَہٗ میں توجہ کے معنی جہت قصد کے ہیں اور مطلب یہ ہے کہ بقا صرف انہیں اعمال کو حاصل ہوگی جن سے ذات باری تعالیٰ کا قصد کیا جائے اور دیگر آیات بھی اسی معنی پر محمول ہیں او ریہی معنی آیت (یُرِیْدُوُنَ وَجْہَ اﷲِ) (۳۰۔۳۸) جو لوگ رضائے خدا کے طالب ہیں اور (یُرِیْدُوْنَ وَجْھَہٗ) (۱۸۔۳۸) اس کی خوشنودی کے طالب ہیں۔میں مراد ہیں۔اور آیت:۔ (وَ اَقِیۡمُوۡا وُجُوۡہَکُمۡ عِنۡدَ کُلِّ مَسۡجِدٍ) (۷۔۲۹) اور ہر نماز کے وقت سیدھا (قبلے کی طرف) رخ کیا کرو۔میں بعض نے کہا ہے کہ وجوہ سے مراد چہرے ہیں اور یہ فَعَلْتُ کَذَا بِیَدِیْ کی طرح بطور استعارہ کے استعمال ہوتا ہے اور بعض نے کہا ہے کہ وجہ کے معنی متوجہ ہونے کے ہیں اور اقامت کے معنی استقامت کا قصد کرنے کے ہیں اور مطلب یہ ہے کہ نماز میں خالص رضا الہیٰ کا قصد کرو۔ (یعنی ریاکاری وغیرہ سے کام نہ لو) چنانچہ آیات (فَاِنۡ حَآجُّوۡکَ فَقُلۡ اَسۡلَمۡتُ وَجۡہِیَ لِلّٰہِ ) (۳۔۲۰) (اے پیغمبر) اگر لوگ تم سے جھگڑنے لگیں تو کہدو کہ میں اور میرے پیروکار تو اﷲ کے فرمانبردار ہوچکے ہیں۔ (وَ مَنۡ یُّسۡلِمۡ وَجۡہَہٗۤ اِلَی اللّٰہِ وَ ہُوَ مُحۡسِنٌ فَقَدِ اسۡتَمۡسَکَ بِالۡعُرۡوَۃِ الۡوُثۡقٰی) (۳۱۔۲۲) اور جو اپنے تیئس خدا کا فرمانبردار کردے اور نیوکار بھی ہو تو اس نے مضبوط دستاویز ہاتھ میں لے لی۔ (وَ مَنۡ اَحۡسَنُ دِیۡنًا مِّمَّنۡ اَسۡلَمَ وَجۡہَہٗ) (۴۔۱۲۵) اور اس شخص سے کس کا دین اچھا ہوسکتا ہے جس نے حکم خدا کو قبول کیا۔ (فَاَقِمۡ وَجۡہَکَ لِلدِّیۡنِ حَنِیۡفًا) (۳۰۔۳۰) تو تم ایک طرف ہوکر دین (خدا کے رستے) پر سیدھا منہ کیے چلے جاؤ۔میں وجہ سے خدا کی رضا جوئی اور اس کی جانب متوجہ ہونا بھی مراد ہوسکتا ہے اور استعاہ کے طور پر مذہب یا طریقہ بھی مراد لے سکتے ہیں۔اسی طرح فرمایا:۔ (وَ مَا لِاَحَدٍ عِنۡدَہٗ مِنۡ نِّعۡمَۃٍ تُجۡزٰۤی اِلَّا ابۡتِغَآءَ وَجۡہِ رَبِّہِ الۡاَعۡلٰی) (۹۲۔۱۹،۲۰) اور اس لئے نہیں دیتا کہ اس پر کسی کا احسان ہے جس کا وہ بدلہ اتارتا ہے بلکہ اپنے خداوند اعلیٰ کی رضامندی حاصل کرنے کیلئے دیتا ہے۔اور آیت:۔ (اٰمِنُوۡا بِالَّذِیۡۤ اُنۡزِلَ عَلَی الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا وَجۡہَ النَّہَارِ) (۳۔۷۲) کہ جو کتاب مومنوں پر نازل ہوئی اس پر دن کے شروع میں تو ایمان لے آیا کرو میں وجہ النہار کے معنی دن کے شروع حصہ کے ہیں۔وَاجَھْتُ فُلانًا کے معنی کسی کے آمنے سامنے ہونے کے ہیں اور وَجْہٌ کے معنی قصد بھی آتے ہیں اور جِھَۃٌ اور وَجْھَۃٌ کے معنی قصد کے ہیں یعنی کسی چیز کی طرف متوجہ ہونے کی جگہ۔قرآن پاک میں ہے۔ (وَ لِکُلٍّ وِّجۡہَۃٌ ہُوَ مُوَلِّیۡہَا ) (۲۔۱۴۸) اور ہر ایک فرقے کے لئے ایک سمت مقرر ہے تو وِجْھَۃٌ سے شریعت کی طرف اشارہ ہے جیسا کہ دوسری آیت میں فرمایا:۔ (لِکُلٍّ جَعَلۡنَا مِنۡکُمۡ شِرۡعَۃً وَّ مِنۡہَاجًا) (۵۔۴۸) ہم نے تم میں سے ہر ایک (فرقے) کے لئے ایک دستور اور طریقہ مقرر کیا ہے۔ اَلْجَاہُ:مرتبہ بعض نے کہا ہے کہ یہ وجہ سے مقلوب ہے لیکن وجہ کا لفظ عزت مرتبہ اور چہرہ دونوں معنی میں استعمال ہوتا ہے اور جَاہٌ کے معنی صرف مرتبہ کے آتے ہیں۔وَجَّھْتُ الشَّیْئَ کے معنی کسی چیز کو ایک جانب بھیجنے کے ہیں اور تَوَجَّہَ کے معنی ازخود جانے کے۔فُلَانٌ وَجْہُ الْقَوْمِ کے معنی رئیس قوم کے ہیں جیسا کہ قوم کے رئیس اور سردار کو رَأْسُھُمْ وَعَیْنُھُمْ اور اسی قسم کے دیگر الفاظ سے تعبیر کرلیتے ہیں۔فُلَانٌ فَجِیْہٌ اَوْ ذُوْجَاہِ :فلاں صاحب وہاجت ہے ۔قرآن پاک میں ہے:۔ (وَجِیۡہًا فِی الدُّنۡیَا وَ الۡاٰخِرَۃِ ) (۳۔۴۵) اور جو دنیا اور آخرت میں باآبرو ہوگا۔ایک محاورہ ہے۔اَحْمَقُ مَایَتَوَجَّہُ بِہ:یعنی وہ انتہائی درجہ کا احمق ہے اور کبھی بِہ کو حذف کرکے بھی بولتے ہیں اور مطلب یہ ہے کہ حماقت کی وجہ سے وہ کوئی کام بھی صحیح طور پر نہیں کرسکتا۔ اَلتَّوْجِیْہُ:علم عروض میں اس حرف کو کہتے ہیں جو الف تا سیس اور حرف روی کے درمیان ہو۔
Words | Surah_No | Verse_No |
الْوُجُوْهَ | سورة الكهف(18) | 29 |
الْوُجُوْهُ | سورة طه(20) | 111 |
بِوَجْهِهٖ | سورة الزمر(39) | 24 |
بِوُجُوْهِكُمْ | سورة النساء(4) | 43 |
بِوُجُوْهِكُمْ | سورة المائدة(5) | 6 |
تَوَجَّهَ | سورة القصص(28) | 22 |
لِوَجْهِ | سورة الدھر(76) | 9 |
وَجِيْهًا | سورة آل عمران(3) | 45 |
وَجِيْهًا | سورة الأحزاب(33) | 69 |
وَجَّهْتُ | سورة الأنعام(6) | 79 |
وَجْهَ | سورة آل عمران(3) | 72 |
وَجْهَ | سورة الروم(30) | 38 |
وَجْهَ | سورة الروم(30) | 39 |
وَجْهَكَ | سورة البقرة(2) | 144 |
وَجْهَكَ | سورة البقرة(2) | 149 |
وَجْهَكَ | سورة البقرة(2) | 150 |
وَجْهَكَ | سورة يونس(10) | 105 |
وَجْهَكَ | سورة الروم(30) | 30 |
وَجْهَكَ | سورة الروم(30) | 43 |
وَجْهَهَا | سورة الذاريات(51) | 29 |
وَجْهَهٗ | سورة البقرة(2) | 112 |
وَجْهَهٗ | سورة النساء(4) | 125 |
وَجْهَهٗ | سورة الأنعام(6) | 52 |
وَجْهَهٗ | سورة الكهف(18) | 28 |
وَجْهَهٗ | سورة القصص(28) | 88 |
وَجْهَهٗٓ | سورة لقمان(31) | 22 |
وَجْهُ | سورة البقرة(2) | 115 |
وَجْهُ | سورة يوسف(12) | 9 |
وَجْهُ | سورة الرحمن(55) | 27 |
وَجْهُهٗ | سورة النحل(16) | 58 |
وَجْهُهٗ | سورة الزخرف(43) | 17 |
وَجْهِ | سورة البقرة(2) | 272 |
وَجْهِ | سورة يوسف(12) | 93 |
وَجْهِ | سورة الرعد(13) | 22 |
وَجْهِ | سورة الليل(92) | 20 |
وَجْهِكَ | سورة البقرة(2) | 144 |
وَجْهِهَآ | سورة المائدة(5) | 108 |
وَجْهِهٖ | سورة يوسف(12) | 96 |
وَجْهِهٖ | سورة الحج(22) | 11 |
وَجْهِهٖٓ | سورة الملك(67) | 22 |
وَجْهِيَ | سورة آل عمران(3) | 20 |
وَجْهِيَ | سورة الأنعام(6) | 79 |
وَوُجُوْهٌ | سورة القيامة(75) | 24 |
وَوُجُوْهٌ | سورة عبس(80) | 40 |
وُجُوْهًا | سورة النساء(4) | 47 |
وُجُوْهٌ | سورة آل عمران(3) | 106 |
وُجُوْهٌ | سورة آل عمران(3) | 106 |
وُجُوْهٌ | سورة القيامة(75) | 22 |
وُجُوْهٌ | سورة عبس(80) | 38 |
وُجُوْهٌ | سورة الغاشية(88) | 2 |