Blog
Books
Search Quran
Lughaat

اقلنَّصْرُ وَالنُّصْرَۃُ کے معنی کسی کی مدد کرنے کے ہیں۔ قرآن پاک میں ہے: (نَصۡرٌ مِّنَ اللّٰہِ وَ فَتۡحٌ قَرِیۡبٌ) (۶۱:۱۳) خدا کی طرف سے مدد نصیب ہوگی اور فتح عنقریب ہوگی۔ (اِذَا جَآءَ نَصۡرُ اللّٰہِ) (۱۱۰:۱) جب اﷲ کی مدد آپہنچی۔ (وَ انۡصُرُوۡۤا اٰلِہَتَکُمۡ ) (۲۱:۶۸) اور اپنے معبودوں کی مدد کرو۔ (اِنۡ یَّنۡصُرۡکُمُ اللّٰہُ فَلَا غَالِبَ لَکُمۡ) (۳:۱۶۰) اگر خدا تمہارا مددگار ہے تو کوئی تم پر غالب نہیں آسکتا۔ (وَ انۡصُرۡنَا عَلَی الۡقَوۡمِ الۡکٰفِرِیۡنَ) (۲:۲۵۰) اور (لشکر) کفار پر فتح یاب کر۔ (وَ کَانَ حَقًّا عَلَیۡنَا نَصۡرُ الۡمُؤۡمِنِیۡنَ) (۳۰:۴۷) اور مومنوں کی مدد ہم پر لازم تھی۔ (اِنَّا لَنَنۡصُرُ رُسُلَنَا) (۴۰:۵۱) ہم اپنے پیغمبروں کی مدد کرتے ہیں۔ (وَ مَا لَہُمۡ فِی الۡاَرۡضِ مِنۡ وَّلِیٍّ وَّ لَا نَصِیۡرٍ) (۹:۷۴) اور زمین میں ان کا کوئی دوست اور مددگار نہ ہوگا۔ (وَ کَفٰی بِاللّٰہِ وَلِیًّا وَّ کَفٰی بِاللّٰہِ نَصِیۡرًا) (۴:۴۵) اور خدا ہی کافی کارساز اور کافی مددگار ہے۔ (وَ مَا لَکُمۡ مِّنۡ دُوۡنِ اللّٰہِ مِنۡ وَّلِیٍّ وَّ لَا نَصِیۡرٍ) (۲:۱۰۷) اور خدا کے سوا تمہارا کوئی دوست اور مددگار نہیں۔ (فَلَوۡ لَا نَصَرَہُمُ الَّذِیۡنَ اتَّخَذُوۡا مِنۡ دُوۡنِ اللّٰہِ) (۴۶:۲۸) تو جن کو ان لوگوں نے … خدا کے سوا معبود بنایا تھا۔ انہوں نے ان کی کیوں مدد نہ کی۔ یہ اور ان کے علاوہ اور بھی بہت سی آیات ہیں جن میں (نَصَرَ) کا لفظ استعمال ہوا ہے۔ اﷲ تعالیٰ کے اپنے بندے کی مدد کرنا کے معنی تو ظاہر ہیں۔ اور بندہ کے اﷲ تعالیٰ کی مدد کرنے سے اس کے بندوں کی مدد، حدودالٰہی کی حفاظت، اس کے عہو و کی رعایت، احکام شریعت کی بجاآوری اور اس کے نواہی سے اجتناب کرنا مراد ہوتا ہے۔ چنانچہ قرآن پاک میں ہے: (وَ لِیَعۡلَمَ اللّٰہُ مَنۡ یَّنۡصُرُہٗ) (۵۷:۲۵) اور اس لیے کہ جو اس کی مدد کرتے ہیں خدا ان کو معلوم کرلے (اِنۡ تَنۡصُرُوا اللّٰہَ یَنۡصُرۡکُمۡ ) (۴۷:۷) اگر تم خدا کی مدد کروگے تو وہ بھی تمہاری مدد کرے گا۔ (کُوۡنُوۡۤا اَنۡصَارَ اللّٰہِ) (۶۱:۱۴) خدا کے مددگار بن جاؤ۔ اَلْاِنْتِصَارُ وَالْاِسْتِنْصَارُ کے معنی طلب نصرت کے ہیں قران پاک میں ہے: (وَ الَّذِیۡنَ اِذَاۤ اَصَابَہُمُ الۡبَغۡیُ ہُمۡ یَنۡتَصِرُوۡنَ) (۴۲:۳۹) اور جو ایسے ہیں کہ جب ان پر ظلم و تعدی ہو تو مناسب طریقے سے بدلہ لیتے ہیں۔ (وَ اِنِ اسۡتَنۡصَرُوۡکُمۡ فِی الدِّیۡنِ فَعَلَیۡکُمُ النَّصۡرُ) (۸:۷۲) اور اگر وہ تم سے دین کے معاملات میں مدد طلب کریں۔ تو تم کو مدد کرنا لازم ہے۔ (وَ لَمَنِ انۡتَصَرَ بَعۡدَ ظُلۡمِہٖ) (۴۲:۴۱) اور جس پر ظلم ہوا ہو وہ اگراس کے بعد انتقام لے۔ (فَدَعَا رَبَّہٗۤ اَنِّیۡ مَغۡلُوۡبٌ فَانۡتَصِرۡ) (۵۴:۱۰) تو انہوں نے اپنے پروردگار سے دعا کی کہ (باری تعالیٰ) میں ان کے مقابلے میں کمزور ہوں تو (ان سے) بدلہ لے۔ میں اُنْصُرْ کی بجائے اِنْتَصِرْ کہنے سے اس بات پر متنبہ کیا ہے کہ جو تکلیف مجھے پہنچ رہی ہے وہ گویا تجھے (ذات باری تعالیٰ) پہنچ رہی ہے کیونکہ میں تیرے حکم سے ان کے پاس گیا تھا لہٰذا میری مدد فرمانا گویا تیرا اپنی ذات کے لیے انتقام لینا ہے۔ اَلتَّنَاصُرُ کے معنی باہم تعاون کرنے کے ہیں۔ چنانچہ قرآن پاک میں ہے: (مَا لَکُمۡ لَا تَنَاصَرُوۡنَ) (۳۷:۲۵) تم کو کیا ہوا کہ ایک دوسرے کی مدد نہیں کرتے۔ اور بعض کے نزدیک عیسائیوں کو بھی نَصَارٰی اس لیے کہا گیا ہے کہ انہوں نے نَحْنُ اَنْصَارُ اﷲِ کا نعرہ لگایا تھا۔ چنانچہ قرآن پاک میں ہے: (کَمَا قَالَ عِیۡسَی ابۡنُ مَرۡیَمَ لِلۡحَوَارِیّٖنَ مَنۡ اَنۡصَارِیۡۤ اِلَی اللّٰہِ) (۶۱:۱۴) جیسے عیسیٰ ؑ بن مریم نے حواریوں سے کہا، بھلا کون ہیں جو خدا کی طرف بلانے میں میرے مددگار ہوں؟ تو حواریوں نے کہا ہم خدا کے مددگار ہیں۔ اور بعض نے کہا ہے کہ یہ نصرانی کی جمع ہے جو نصران (قریہ کا نام) کی طرف منسوب ہے۔ قرآن پاک میں ہے: (وَ قَالَتِ الۡیَہُوۡدُ لَیۡسَتِ النَّصٰرٰی عَلٰی شَیۡءٍ) (۲:۱۱۳) یہود کہتے ہیں کہ عیسائی رستے پر نہیں۔ نُصِرَ اَرْضُ بَنِیْ فُلَانٍ کے معنی بارش برسنے کے ہیں۔ کیونکہ بارش سے بھی زمین کی مدد ہوتی ہے اور نَصَرْتُ فُلَانًا: جس کے معنی کسی کو کچھ دینے کے ہیں یہ یا تو نَصْرُ الْاَرْضِ سے مشتق ہے اور یا نَصْرٌ بمعنی عَوْن سے۔

Words
Words Surah_No Verse_No
اسْتَـنْصَرَهٗ سورة القصص(28) 18
اسْتَنْصَرُوْكُمْ سورة الأنفال(8) 72
النَّصِيْرُ سورة الأنفال(8) 40
النَّصِيْرُ سورة الحج(22) 78
النَّصْرُ سورة آل عمران(3) 126
النَّصْرُ سورة الأنفال(8) 10
النَّصْرُ سورة الأنفال(8) 72
النَّصٰرَى سورة التوبة(9) 30
النَّصٰرٰى سورة البقرة(2) 113
النَّصٰرٰى سورة البقرة(2) 113
النَّصٰرٰى سورة البقرة(2) 120
النّٰصِرِيْنَ سورة آل عمران(3) 150
الْمَنْصُوْرُوْنَ سورة الصافات(37) 172
الْمُنْتَصِرِيْنَ سورة القصص(28) 81
انْتَصَرَ سورة الشورى(42) 41
انْصُرْنِيْ سورة المؤمنون(23) 39
انْصُرْنِيْ سورة العنكبوت(29) 30
انْــصُرْنِيْ سورة المؤمنون(23) 26
اَنْصَارًا سورة نوح(71) 25
اَنْصَارٍ سورة البقرة(2) 270
اَنْصَارٍ سورة آل عمران(3) 192
اَنْصَارٍ سورة المائدة(5) 72
اَنْصَارَ سورة الصف(61) 14
اَنْصَارُ سورة آل عمران(3) 52
اَنْصَارُ سورة الصف(61) 14
اَنْصَارِيْٓ سورة آل عمران(3) 52
اَنْصَارِيْٓ سورة الصف(61) 14
بِنَصْرِ سورة الروم(30) 5
بِنَصْرِهٖ سورة آل عمران(3) 13
بِنَصْرِهٖ سورة الأنفال(8) 26
بِنَصْرِهٖ سورة الأنفال(8) 62
تَنَاصَرُوْنَ سورة الصافات(37) 25
تَنْتَــصِرٰنِ سورة الرحمن(55) 35
تَنْصُرُوا سورة محمد(47) 7
تَنْصُرُوْهُ سورة التوبة(9) 40
تُنْصَرُوْنَ سورة هود(11) 113
تُنْصَرُوْنَ سورة المؤمنون(23) 65
تُنْصَرُوْنَ سورة الزمر(39) 54
فَانْتَصِرْ سورة القمر(54) 10
فَانْــصُرْنَا سورة البقرة(2) 286
لَانْتَـصَرَ سورة محمد(47) 4
لَنَنْصُرَنَّكُمْ سورة الحشر(59) 11
لَنَنْصُرُ سورة مومن(40) 51
لَيَنْصُرَنَّهُ سورة الحج(22) 60
مَنْصُوْرًا سورة بنی اسراءیل(17) 33
مُنْتَصِرًا سورة الكهف(18) 43
مُنْتَصِرِيْنَ سورة الذاريات(51) 45
مُّنْتَــصِرٌ سورة القمر(54) 44
نَاصِرًا سورة الجن(72) 24
نَاصِرٍ سورة الطارق(86) 10