Blog
Books
Search Quran
Lughaat

اَلْکَرَمُ:جب اﷲ تعالیٰ کی صفت ہو تو اس سے احسان و انعام مراد ہوتا ہے جو ذات باری تعالیٰ سے صادر ہوتا رہتا ہے۔قرآن پاک میں ہے: (فَاِنَّ رَبِّیۡ غَنِیٌّ کَرِیۡمٌ ) (۲۷۔۴۰) تو میرا پروردگار بے پرواہ اور کرم کرنے والا ہے۔اور جب انسان کی صفت ہو تو پسندیہ اخلاق اور مراد ہوتے ہیں جو کسی انسان سے ظاہر ہوتے ہیں اور کسی شخص کو اس وقت تک کریم نہیں کہا جاسکتا جب تک کہ اس سے کرم کا ظہور نہ ہوچکا ہو۔بعض علماء نے کہا ہے کہ حریت اور کرم ہم معنی ہیں لیکن حریت کا لفظ جھوٹی بڑی ہر قسم کی خوبیوں پر بولا جاتا ہے اور کرم صرف بڑے بڑے محاسن کو کہتے ہیں۔مثلاًجہاد میں فوج کیلئے سازوسامان مہیا کرنا یا کسی ایسے بھاری تاوان کو اٹھالینا جس سے قوم کے خون اور جان کی حفاظت ہوتی ہو۔اور آیت: (اِنَّ اَکۡرَمَکُمۡ عِنۡدَ اللّٰہِ اَتۡقٰکُمۡ) (۴۹۔۱۳) اور خدا کے نزدیک تم میں زیادہ عزت والا وہ ہے جو زیادہ پرہیزگار ہے۔میں ’’اَتْقٰیٗٗیعنی سب سے زیادہ پرہیزگار کو ’’اَکْرَمٌٗٗیعنی سب سے زیادہ عزت و تکریم کا مستحق ٹھہرانے کی وجہ یہ ہے کہ کَرَم بہترین صفات کو کہتے ہیں اور سب سے بہتر اور پسندیدہ کام وہی ہوسکتے ہیں جن سے رضا الہیٰ کے حصول کا قصد کیا جائے لہذا جو جس قدر زیادہ پرہیز گار ہوگا اسی قدر زیادہ واجب التکریم ہوگا۔نیز اَلْکَرِیْمُ ہر اس چیز کو کہتے ہیں جو اپنی ہم نوع چیزوں میں سب سے زیادہ باشرف ہو چنانچہ فرمایا: (فَاَنۡۢبَتۡنَا فِیۡہَا مِنۡ کُلِّ زَوۡجٍ کَرِیۡمٍ) (۳۱۔۱۰) پھر اس سے اس میں ہر قسم کی نفیس چیزیں اگائیں۔ (وَّ زُرُوۡعٍ وَّ مَقَامٍ کَرِیۡمٍ ) (۴۴۔۲۶) اور کھیتیاں اور نفیس مکان۔ (اِنَّہٗ لَقُرۡاٰنٌ کَرِیۡمٌ) (۵۶۔۷۷) کہ یہ بڑے رتبے کا قرآن پاک ہے۔ (وَ قُلۡ لَّہُمَا قَوۡلًا کَرِیۡمًا) (۱۷۔۲۳) اور ان سے بات ادب کے ساتھ کرنا۔اَلْاِکْرَامُ وَالتَّکْرِیْمُ کے معنی ہیں:کسی کو اس طرح نفع پہنچانا کہ اس میں اس کی کسی طرح کی سبکی اور خفت نہ ہو یا جو نفع پہنچایا جائے وہ نہایت باشرف اور اعلیٰ ہو اور اَلْمُکَرَّمَ کے معنی معزز اور باشرف کے ہیں۔قرآن پاک میں ہے: (ہَلۡ اَتٰىکَ حَدِیۡثُ ضَیۡفِ اِبۡرٰہِیۡمَ الۡمُکۡرَمِیۡنَ ) (۵۱۔۲۴) بھلا تمہارے پاس ابراہیم علیہ السلام کے معزز مہمانوں کی خبر پہنچی ہے؟اور آیت کریمہ: (بَلۡ عِبَادٌ مُّکۡرَمُوۡنَ ) (۲۱۔۲۶) کے معنی یہ ہیں کہ وہ اﷲ کے معزز بندے ہیں جیسے فرمایا: (وَ جَعَلَنِیۡ مِنَ الۡمُکۡرَمِیۡنَ ) (۳۶۔۲۷) اور مجھے عزت والوں میں کیا۔ (کِرَامًا کَاتِبِیْنَ) (۸۲۔۱۱) عالی قدر (تمہاری باتوں کے) لکھنے والے۔ (بِاَیۡدِیۡ سَفَرَۃٍ …… کِرَامٍۭ بَرَرَۃٍ ) (۸۰۔۱۶) ایسے لکھنے والوں کے ہاتھوں میں جو سردار اور نیکوکار ہیں اور آیت کریمہ: (ذُو الۡجَلٰلِ وَ الۡاِکۡرَامِ) (۵۵۔۲۷) اور جو صاحب جلال اور عظمت ہے۔میں اکرام کا لفظ ہر دو معنی پر مشتمل ہے یعنی اﷲ تعالیٰ عزت و تکریم بھی عطا کرتا ہے اور باشرف چیزیں بھی بخشتا ہے۔ (1)

Words
Words Surah_No Verse_No
الْاَكْرَمُ سورة العلق(96) 3
الْكَرِيْمُ سورة الدخان(44) 49
الْكَرِيْمِ سورة المؤمنون(23) 116
الْكَرِيْمِ سورة الإنفطار(82) 6
الْمُكْرَمِيْنَ سورة يس(36) 27
الْمُكْرَمِيْنَ سورة الذاريات(51) 24
اَكْرَمَكُمْ سورة الحجرات(49) 13
اَكْرَمَنِ سورة الفجر(89) 15
اَكْرِمِيْ سورة يوسف(12) 21
تُكْرِمُوْنَ سورة الفجر(89) 17
فَاَكْرَمَهٗ سورة الفجر(89) 15
كَرِيْمًا سورة النساء(4) 31
كَرِيْمًا سورة بنی اسراءیل(17) 23
كَرِيْمًا سورة الأحزاب(33) 31
كَرِيْمًا سورة الأحزاب(33) 44
كَرِيْمٌ سورة الأنفال(8) 4
كَرِيْمٌ سورة الأنفال(8) 74
كَرِيْمٌ سورة يوسف(12) 31
كَرِيْمٌ سورة الحج(22) 50
كَرِيْمٌ سورة النور(24) 26
كَرِيْمٌ سورة النمل(27) 29
كَرِيْمٌ سورة النمل(27) 40
كَرِيْمٌ سورة سبأ(34) 4
كَرِيْمٌ سورة الدخان(44) 17
كَرِيْمٌ سورة الواقعة(56) 77
كَرِيْمٌ سورة الحديد(57) 11
كَرِيْمٌ سورة الحديد(57) 18
كَرِيْمٍ سورة الشعراء(26) 7
كَرِيْمٍ سورة الشعراء(26) 58
كَرِيْمٍ سورة لقمان(31) 10
كَرِيْمٍ سورة يس(36) 11
كَرِيْمٍ سورة الدخان(44) 26
كَرِيْمٍ سورة الواقعة(56) 44
كَرِيْمٍ سورة الحاقة(69) 40
كَرِيْمٍ سورة التكوير(81) 19
كَرَّمْتَ سورة بنی اسراءیل(17) 62
كَرَّمْنَا سورة بنی اسراءیل(17) 70
كِرَامًا سورة الفرقان(25) 72
كِرَامًا سورة الإنفطار(82) 11
كِرَامٍۢ سورة عبس(80) 16
مُّكَرَّمَةٍ سورة عبس(80) 13
مُّكْرَمُوْنَ سورة المعارج(70) 35
مُّكْرَمُوْنَ سورة الأنبياء(21) 26
مُّكْرِمٍ سورة الحج(22) 18
مُّكْـرَمُوْنَ سورة الصافات(37) 42
وَالْاِكْرَامِ سورة الرحمن(55) 27
وَالْاِكْرَامِ سورة الرحمن(55) 78