Blog
Books
Search Quran
Lughaat

اَلتَّوْبُ: (ن) کے معنی گناہ کے باحسن وجوہ ترک کرنے کے ہیں اور یہ معذرت کی سب سے بہتر صورت ہے کیونکہ اعتذار کی تین ہی صورتیں ہیں۔ پہلی صورت یہ ہے کہ عذر کنندہ اپنے جرم کا سرے سے انکار کردے اور کہہ دے لَمْ اَفْعَلْہُ کہ میں نے کیا ہی نہیں۔ دوسری صورت یہ ہے کہ اس کے لیے وجہ جواز تلاش کرے اور بہانے تراشنے لگ جائے۔ تیسری صورت یہ ہے کہ اعتراف جرم کے ساتھ آئندہ نہ کرنے کا یقین بھی دلائے، الغرض اعتذار کی یہ تین ہی صورتیں ہیں اور کوئی چوتھی صورت نہیں ہے اور اس آخری صورت کو توبہ کہا جاتا ہے مگر شرعاً اسے توبہ جب کہیں گے کہ گناہ کو گناہ سمجھ کر چھوڑ دے اور اپنی کوتاہی پر نادم ہو اور دوبارہ نہ کرنے کا پختہ عزم کرے۔ اگر ان گناہوں کی تلافی ممکن ہو تو حتی الامکان تلافی کی کوشش کرے پس توبہ کی یہ چار شرطیں ہیں جن کے پائے جانے سے توبہ مکمل ہوتی ہے۔ تَابَ اِلَی اﷲِ ان باتوں کا تصور کرنا جو انابت الی اﷲ کی مقتضی ہوں۔ قرآن پاک میں ہے: (وَ تُوۡبُوۡۤا اِلَی اللّٰہِ جَمِیۡعًا ) (۲۴:۳۱) سب خدا کے آگے توبہ کرو۔ (اَفَلَا یَتُوۡبُوۡنَ اِلَی اللہِ) (۵:۷۴) تو یہ کیوں خدا کے آگے توبہ نہیں کرتے۔ تَابَ اﷲُ عَلَیْہِ: اﷲ نے اس کی توبہ قبول کی۔ اسی سے فرمایا: (لَقَدۡ تَّابَ اللّٰہُ عَلَی النَّبِیِّ وَ الۡمُہٰجِرِیۡنَ ) (۹:۱۱۷) بے خدا نے پیغمبر پر مہربانی کی اور مہاجرین پر۔ (ثُمَّ تَابَ عَلَیۡہِمۡ لِیَتُوۡبُوۡا) (۹:۱۱۸) پھر خدا نے ان پر مہربانی کی تاکہ توبہ کریں۔ (فَتَابَ عَلَیۡکُمۡ وَ عَفَا عَنۡکُمۡ) (۲:۱۸۷) سو اس نے تم پر مہربانی کی اور تمہاری حرکات سے درگزر فرمائی۔ اَلتَّائِبُ: (اسم فاعل) توبہ کرنے والا۔ توبہ قبول کرنے والا۔ توبہ قبول کرنے والا بندہ خدا کے سامنے توبہ کرتا ہے اور اﷲ توبہ قبول فرماتا ہے، اس لیے تَائِبٌ کا لفظ اﷲ اور بندے دونوں پر بولا جاتا ہے۔ اَلتَّوَّابُ: یہ بھی اﷲ تعالیٰ اور بندے دونوں پر بولا جاتا ہے۔ جب بندے کی صورت ہو تو اس کے معنی کثرت سے توبہ کرنے والا کے ہوتے ہیں۔ یعنی وہ شخص جو یکے بعد دیگرے گناہ چھوڑتے چھوڑتے بالکل گناہوں کو ترک کردے اور جب تو اب کا لفظ اﷲ تعالیٰ کی صفت ہو تو اس کے معنی ہوں گے وہ ذات جو کثرت سے باربار بندوں کی توبہ قبول فرماتی ہے۔ قرآن پاک میں ہے: (اِنَّہٗ ہُوَ التَّوَّابُ الرَّحِیۡمُ ) (۲:۳۷) بیشک وہ باربار توبہ قبول کرنے والا مہربان ہے۔ اور آیت کریمہ: (وَ مَنۡ تَابَ وَ عَمِلَ صَالِحًا فَاِنَّہٗ یَتُوۡبُ اِلَی اللّٰہِ مَتَابًا ) (۲۵:۷۱) کے معنی یہ ہیں کہ گناہ ترک کرکے عمل صالح کا نام ہی مکمل توبہ ہے۔ (عَلَیۡہِ تَوَکَّلۡتُ وَ اِلَیۡہِ مَتَابِ) (۱۳:۳۰) میں اسی پر بھروسا رکھتا ہوں اور اسی کی طرف رجوع کرتا ہوں۔

Words
Words Surah_No Verse_No
التَّـوَّابِيْنَ سورة البقرة(2) 222
التَّوَّابُ سورة البقرة(2) 37
التَّوَّابُ سورة البقرة(2) 54
التَّوَّابُ سورة البقرة(2) 128
التَّوَّابُ سورة البقرة(2) 160
التَّوَّابُ سورة التوبة(9) 104
التَّوَّابُ سورة التوبة(9) 118
التَّوْبَةَ سورة التوبة(9) 104
التَّوْبَةَ سورة الشورى(42) 25
التَّوْبَةُ سورة النساء(4) 17
التَّوْبَةُ سورة النساء(4) 18
التَّوْبِ سورة مومن(40) 3
اَتُوْبُ سورة البقرة(2) 160
اَلتَّاۗىِٕبُوْنَ سورة التوبة(9) 112
تَابَ سورة المائدة(5) 39
تَابَ سورة المائدة(5) 71
تَابَ سورة الأنعام(6) 54
تَابَ سورة التوبة(9) 117
تَابَ سورة التوبة(9) 118
تَابَ سورة هود(11) 112
تَابَ سورة مريم(19) 60
تَابَ سورة طه(20) 82
تَابَ سورة الفرقان(25) 70
تَابَ سورة الفرقان(25) 71
تَابَ سورة القصص(28) 67
تَابَا سورة النساء(4) 16
تَابُوْا سورة البقرة(2) 160
تَابُوْا سورة آل عمران(3) 89
تَابُوْا سورة النساء(4) 146
تَابُوْا سورة المائدة(5) 34
تَابُوْا سورة الأعراف(7) 153
تَابُوْا سورة التوبة(9) 5
تَابُوْا سورة التوبة(9) 11
تَابُوْا سورة النحل(16) 119
تَابُوْا سورة النور(24) 5
تَابُوْا سورة مومن(40) 7
تَتُوْبَآ سورة التحريم(66) 4
تَوَّابًا سورة النساء(4) 16
تَوَّابًا سورة النساء(4) 64
تَوَّابًا سورة النصر(110) 3
تَوَّابٌ سورة النور(24) 10
تَوَّابٌ سورة الحجرات(49) 12
تَوْبَةً سورة النساء(4) 92
تَوْبَةً سورة التحريم(66) 8
تَوْبَتُھُمْ سورة آل عمران(3) 90
تُبْتُ سورة النساء(4) 18
تُبْتُ سورة الأعراف(7) 143
تُبْتُ سورة الأحقاف(46) 15
تُبْتُمْ سورة البقرة(2) 279
تُبْتُمْ سورة التوبة(9) 3