Blog
Books
Search Quran
Lughaat

اَلنَّذْرُ:کے معنی کسی حادثہ کی وجہ سے غیرواجب چیز کو اپنے اوپر واجب کرلینے کے ہیں۔چنانچہ محاورہ ہے۔نَذَرْتُ ﷲ نَذْرَا:میں نے اﷲ تعالیٰ کے لئے نذر مانی قرآن پاک میں ہے:۔ (اِنِّیۡ نَذَرۡتُ لِلرَّحۡمٰنِ صَوۡمًا) (۱۹۔۲۶) میں نے خدا کے لئے روزے کی نذر مانی ہے۔ (وَ مَاۤ اَنۡفَقۡتُمۡ مِّنۡ نَّفَقَۃٍ اَوۡ نَذَرۡتُمۡ مِّنۡ نَّذۡرٍ) (۲۔۲۷۰) اور تم خدا کی راہ میں جس طرح کا خرچ کرو یا کوئی نذر مانو۔اَلْاِنْذَارُ کے معنی کسی خوفناک چیز سے آگاہ کرنے ہیں۔ اور اس کے بالمقابل تَبْشِیْرٌ کے معنی کسی اچھی بات کی خوشخبری سنانے کے ہیں۔قرآن پاک میں ہے:۔ (فَاَنۡذَرۡتُکُمۡ نَارًا تَلَظّٰی ) (۹۲۔۱۴) سو میں نے تم کو بھڑکتی آگ سے متنبہ کردیا۔ (اَنۡذَرۡتُکُمۡ صٰعِقَۃً مِّثۡلَ صٰعِقَۃِ عَادٍ وَّ ثَمُوۡدَ ) (۴۱۔۱۳) میں تم کو کیسے چنگھاڑ (کے عذاب) سے آگاہ کرتا ہوں جیسے عاد اور ثمود پر چنگاڑ (عذاب) آیا تھا۔ (وَ اذۡکُرۡ اَخَا عَادٍ ؕ اِذۡ اَنۡذَرَ قَوۡمَہٗ بِالۡاَحۡقَافِ) (۴۶۔۲۱) اور قوم عاد کے بھائی ہود علیہ السلام کو یاد کروکہ جب انہوں نے اپنی قوم کو سرزمیں احقاف (ہدایت کی) اور اﷲ کے عذاب سے ڈرایا۔ (وَ الَّذِیۡنَ کَفَرُوۡا عَمَّاۤ اُنۡذِرُوۡا مُعۡرِضُوۡنَ) (۴۶۔۳) اور کافروں کو جس چیز کی نصیحت کی جاتی ہے اس سے منہ پھیر لیتے ہیں (لِّتُنۡذِرَ اُمَّ الۡقُرٰی وَ مَنۡ حَوۡلَہَا) (۴۲۔۷) یعنی مکے کے رہنے والوں اور جو لوگ اس کے اردگرد رہتے ہیں ان کو راستہ دکھاؤ۔ (وَ تُنۡذِرَ یَوۡمَ الۡجَمۡعِ) (۴۲۔۷) اور انہیں قیامت کے دن کا بھی خوف دلاؤ۔ (لِتُنۡذِرَ قَوۡمًا مَّاۤ اُنۡذِرَ اٰبَآؤُہُمۡ ) (۳۶۔۶) تاکہ تم ان لوگوں کو جن کے باپ دادا کو متنبہ نہ کیا گیا تھا متنبہ کردو۔ اَلنَّذِیْرُ کے معنی مُنْذِر یعنی ڈرانے والا ہیں اور اس کا اطلاق ہر اس چیز پر ہوتا ہے جس میں خوف پایا جائے خواہ وہ انسان ہو یا کوئی اور چیز۔چنانچہ قرآن پاک میں ہے:۔ (وَ مَاۤ اَنَا اِلَّا نَذِیۡرٌ مُّبِیۡنٌ ) (۴۶۔۹) اور میرا کام تو علانیہ ہدایت کرنا ہے۔ (وَ جَآءَکُمُ النَّذِیۡرُ) (۳۵۔۳۷) اور تمہارے پاس ڈرانے والا بھی آیا۔ (نَذِیۡرًا لِّلۡبَشَرِ) (۷۴۔۳۶) اور بنی آدم علیہ السلام کے لئے موجب خوف ہے۔ (اِنِّیۡ لَکُمۡ نَذِیۡرٌ مُّبِیۡنٌ ) (۱۱۔۲۵) میں تم کو کھول کھول کر ڈر سنانے والا آیا ہوں۔ (اِنِّیۡۤ اَنَا النَّذِیۡرُ الۡمُبِیۡنُ ) (۱۵۔۸۹) کہ میں تو اعلانیہ ڈر سنانے والا ہوں اور نَذِیْرٌ کی جمع نُذُرٌ آتی ہے جیسے فرمایا: (ہٰذَا نَذِیۡرٌ مِّنَ النُّذُرِ الۡاُوۡلٰی) (۵۳۔۵۶) یہ محمدﷺ بھی اگلے ڈر سنانے والوں میں سے ایک ڈر سنانے والے ہیں۔یعنی انہی کی جنس سے ہے جن کے ساتھ پہلے لوگوں کو ڈرایا گیا۔نیز فرمایا۔ (کَذَّبَتۡ ثَمُوۡدُ بِالنُّذُرِ) (۵۴۔۲۳) قوم ثمود نے بھی ہدایت کرنے والوں کو جھٹلایا۔ (وَ لَقَدۡ جَآءَ اٰلَ فِرۡعَوۡنَ النُّذُرُ ) (۵۴۔۴۱) اور قوم فرعون کے پاس بھی ڈر سنانے والے آئے (فَکَیۡفَ کَانَ عَذَابِیۡ وَ نُذُرِ) (۵۴۔۱۶) سو (دیکھ لو کہ) میرا عذاب اور ڈرانا کیسا ہوا۔ نَذَرْتُ:کسی چیز کو جان کر اس سے چوکس رہنے کے معنی ہیں۔

Words
Words Surah_No Verse_No
ءَاَنْذَرْتَهُمْ سورة يس(36) 10
ءَاَنْذَرْتَھُمْ سورة البقرة(2) 6
النَّذِيْرُ سورة الحجر(15) 89
النَّذِيْرُ سورة فاطر(35) 37
النُّذُرُ سورة الأحقاف(46) 21
النُّذُرُ سورة القمر(54) 5
النُّذُرُ سورة القمر(54) 41
النُّذُرِ سورة النجم(53) 56
الْمُنْذَرِيْنَ سورة يونس(10) 73
الْمُنْذَرِيْنَ سورة الشعراء(26) 173
الْمُنْذَرِيْنَ سورة النمل(27) 58
الْمُنْذَرِيْنَ سورة الصافات(37) 73
الْمُنْذَرِيْنَ سورة الصافات(37) 177
الْمُنْذِرِيْنَ سورة الشعراء(26) 194
الْمُنْذِرِيْنَ سورة النمل(27) 92
اَنْذَرَ سورة الأحقاف(46) 21
اَنْذَرَهُمْ سورة القمر(54) 36
اَنْذَرْتُكُمْ سورة حم السجدہ(41) 13
اَنْذَرْنٰكُمْ سورة النبأ(78) 40
اَنْذِرُوْٓا سورة النحل(16) 2
اَنْذِرِ سورة يونس(10) 2
اَنْذِرْ سورة نوح(71) 1
اُنْذِرَ سورة يس(36) 6
اُنْذِرُكُمْ سورة الأنبياء(21) 45
اُنْذِرُوْا سورة الكهف(18) 56
اُنْذِرُوْا سورة الأحقاف(46) 3
بِالنَّذْرِ سورة الدھر(76) 7
بِالنُّذُرِ سورة القمر(54) 23
بِالنُّذُرِ سورة القمر(54) 33
بِالنُّذُرِ سورة القمر(54) 36
تُنْذِرُ سورة فاطر(35) 18
تُنْذِرُ سورة يس(36) 11
تُنْذِرْهُمْ سورة يس(36) 10
تُنْذِرْھُمْ سورة البقرة(2) 6
فَاَنْذَرْتُكُمْ سورة الليل(92) 14
فَاَنْذِرْ سورة المدثر(74) 2
لِاُنْذِرَكُمْ سورة الأنعام(6) 19
لِتُنْذِرَ سورة الأعراف(7) 2
لِتُنْذِرَ سورة القصص(28) 46
لِتُنْذِرَ سورة السجدة(32) 3
لِتُنْذِرَ سورة يس(36) 6
لِيُنْذِرَ سورة مومن(40) 15
لِيُنْذِرَكُمْ سورة الأعراف(7) 63
لِيُنْذِرَكُمْ سورة الأعراف(7) 69
لِّتُنْذِرَ سورة الشورى(42) 7
لِّيُنْذِرَ سورة الكهف(18) 2
لِّيُنْذِرَ سورة يس(36) 70
لِّيُنْذِرَ سورة الأحقاف(46) 12
مُنْذِرٌ سورة الرعد(13) 7
مُنْذِرٌ سورة ص(38) 65