تَبِعَہٗ وَاتَّبَعَہٗ کے معنی کسی کے نقش قدم پر چلنا کے ہیں یہ کبھی اطاعت اور فرمانبرداری سے ہوتا ہے، جیسے فرمایا: (فَمَنۡ تَبِعَ ہُدَایَ فَلَا خَوۡفٌ عَلَیۡہِمۡ وَ لَا ہُمۡ یَحۡزَنُوۡنَ ) (۲:۳۸) تو جنہوں نے میری ہدایت کی پیروی کی ان کو نہ کچھ خوف ہوگا اور نہ غمناک ہوں گے۔ (قَالَ یٰقَوۡمِ اتَّبِعُوا الۡمُرۡسَلِیۡنَ … اتَّبِعُوۡا مَنۡ لَّا یَسۡـَٔلُکُمۡ اَجۡرًا) (۳۶:۲۰،۲۱) کہنے لگا کہ اے میری قوم! پیغمبروں کے پیچھے چلو ایسے کہ جو تم سے صلہ نہیں مانگتے اور وہ سیدھے رستے پر ہیں۔ (فَمَنِ اتَّبَعَ ہُدَایَ ) (۲۰:۱۲۳) تو جو شخص میری ہدایت کی پیروی کرے گا۔ (اِتَّبِعُوۡا مَاۤ اُنۡزِلَ اِلَیۡکُمۡ مِّنۡ رَّبِّکُمۡ ) (۷:۳) (لوگو!) جو (کتاب) تم پر تمہارے پروردگار کے ہاں سے نازل ہوئی ہے، اس کی پیروی کرو۔ (وَ اتَّبَعَکَ الۡاَرۡذَلُوۡنَ ) (۲۶:۱۱۱) اور تمہارے پیرو تو ذلیل لوگ ہوتے ہیں۔ (وَ اتَّبَعۡتُ مِلَّۃَ اٰبَآءِیۡۤ ) (۱۲:۳۸) اور اپنے باپ دادا … کے مذہب پر چلتا ہوں، (ثُمَّ جَعَلۡنٰکَ عَلٰی شَرِیۡعَۃٍ مِّنَ الۡاَمۡرِ فَاتَّبِعۡہَا وَ لَا تَتَّبِعۡ اَہۡوَآءَ الَّذِیۡنَ لَا یَعۡلَمُوۡنَ ) (۴۵:۱۸) پھر ہم نے تم کو دین کے کھلے رستے پر (قائم) کردیا ہے تو اسی (رستے) پر چلے چلو اور نادانوں کی خواہشوں کے پیچھے نہ چلنا۔ (وَ اتَّبَعُوۡا مَا تَتۡلُوا الشَّیٰطِیۡنُ ) (۲:۱۰۲) اور ان (ہزلیات) کے پیچھے لگ گئے جو … شیاطین پڑھا کرتے تھے۔ (وَّ لَا تَتَّبِعُوۡا خُطُوٰتِ الشَّیۡطٰنِ ) (۲:۱۶۸) اور شیطان کے قدموں پر نہ چلو۔ (وَ لَا تَتَّبِعِ الۡہَوٰی فَیُضِلَّکَ عَنۡ سَبِیۡلِ اللہِ ) (۳۸:۲۶) اور خواہش کی پیروی نہ کرنا کہ وہ تمہیں خدا کے رستے سے بھٹکا دے گی۔ (ہَلۡ اَتَّبِعُکَ عَلٰۤی اَنۡ تُعَلِّمَنِ ) (۱۸:۶۶) اگر آپ اس میں سے مجھے سکھائیں تو میں آپ کے ساتھ رہوں۔ (وَّ اتَّبِعۡ سَبِیۡلَ مَنۡ اَنَابَ اِلَیَّ ) (۳۱:۱۵) اور جو شخص میری طرف رجوع لائے، اس کے راستے پر چلنا۔ اَتْبَعَہٗ کسی کے پیچھے چلنا اور اسے پالینا۔ قرآن پاک میں ہے: (فَاَتۡبَعُوۡہُمۡ مُّشۡرِقِیۡنَ ) (۲۶:۶۰) تو انہوں نے سورج نکلتے ہی جالیا۔ (ثُمَّ اَتۡبَعَ سَبَبًا ) (۱۸:۸۹) پھر اس نے دوسرا راستہ پایا۔ (وَ اَتۡبَعۡنٰہُمۡ فِیۡ ہٰذِہِ الدُّنۡیَا لَعۡنَۃً ) (۲۸:۴۲) اور اس دنیا میں ہم نے ان کے ساتھ لعنت لگادی۔ (فَاَتۡبَعَہُ الشَّیۡطٰنُ ) (۷:۱۷۵) اس نے اسے پالیا۔ (فَاَتۡبَعۡنَا بَعۡضَہُمۡ بَعۡضًا) (۲۳:۴۴) تو ہم بھی بعض کو بعض کے پیچھے لگاتے (یعنی ہلاک کرتے) رہے۔ اَتْبَعْتُ عَلَیْہِ (قرض) دوسرے کے حوالہ کرنا۔ دوسرے پر اتارنا۔ احاطہ کرنا۔ اُتْبِعَ فُلَانٌ بِمَالٍ مال اس پر حوالہ کیا گیا۔ اَلتَّبِیْعُ: بچھڑا جو ابھی تک گائے کے پیچھے پیچھے چلتا ہو۔ اَلتَّبَعُ: چار پائے کی ٹانگ۔ گویا دوڑتے وقت اس کی ٹانگیں اُن لوگوں کی طرح معلوم ہوتی ہیں جو طلب انتقام میں ایک دوسرے کا تعاقب کررہے ہوتے ہیں۔ اَلْمُتّبِعُ وہ چوپایہ جس کا بچہ اس کے پیچھے پیچھے رہتا ہو۔ تُبَّعٌ رؤساء (یمن) قلب تھا کیونکہ وہ سیاست و ریاست میں ایک دوسرے کی اتباع کرتے تھے۔ بعض نے کہا ہے کہ تُبَّعٌ ایک بادشاہ کا لقب ہے، جس کی رعیت اس کی مطیع اور فرمانبردار تھی، اس کی جمع تَبَاعَۃٌ ہے(1) قرآن پاک میں ہے: (اَہُمۡ خَیۡرٌ اَمۡ قَوۡمُ تُبَّعٍ ) (۴۴:۳۷) بھلا یہ اچھے ہیں یا تبع کی قوم۔ اَلتُّبَّعُ: (ایضًا) سایہ کیونکہ وہ دھوپ کے پیچھے لگا رہتا ہے۔
Words | Surah_No | Verse_No |
اتَّبَعَ | سورة آل عمران(3) | 162 |
اتَّبَعَ | سورة المائدة(5) | 16 |
اتَّبَعَ | سورة طه(20) | 47 |
اتَّبَعَ | سورة طه(20) | 123 |
اتَّبَعَ | سورة القصص(28) | 50 |
اتَّبَعَ | سورة الروم(30) | 29 |
اتَّبَعَكَ | سورة الأنفال(8) | 64 |
اتَّبَعَكَ | سورة هود(11) | 27 |
اتَّبَعَكَ | سورة الحجر(15) | 42 |
اتَّبَعَكَ | سورة الشعراء(26) | 215 |
اتَّبَعَكُمَا | سورة القصص(28) | 35 |
اتَّبَعَنِ | سورة آل عمران(3) | 20 |
اتَّبَعَنِيْ | سورة يوسف(12) | 108 |
اتَّبَعُوا | سورة محمد(47) | 3 |
اتَّبَعُوا | سورة محمد(47) | 3 |
اتَّبَعُوْا | سورة البقرة(2) | 166 |
اتَّبَعُوْا | سورة البقرة(2) | 167 |
اتَّبَعُوْا | سورة محمد(47) | 28 |
اتَّبَعُوْكَ | سورة آل عمران(3) | 55 |
اتَّبَعُوْهُ | سورة آل عمران(3) | 68 |
اتَّبَعُوْهُ | سورة التوبة(9) | 117 |
اتَّبَعُوْهُ | سورة الحديد(57) | 27 |
اتَّبَعُوْھُمْ | سورة التوبة(9) | 100 |
اتَّبَعْتَ | سورة البقرة(2) | 120 |
اتَّبَعْتَ | سورة البقرة(2) | 145 |
اتَّبَعْتَ | سورة الرعد(13) | 37 |
اتَّبَعْتَنِيْ | سورة الكهف(18) | 70 |
اتَّبَعْتُمْ | سورة الأعراف(7) | 90 |
اتَّبَـعَ | سورة المؤمنون(23) | 71 |
اتَّبِعُوا | سورة يس(36) | 20 |
اتَّبِعُوْا | سورة البقرة(2) | 170 |
اتَّبِعُوْا | سورة العنكبوت(29) | 12 |
اتَّبِعُوْا | سورة لقمان(31) | 21 |
اتَّبِعُوْا | سورة يس(36) | 21 |
اتَّبِعُوْنِ | سورة مومن(40) | 38 |
اتَّبِعْ | سورة النحل(16) | 123 |
اتَّـبَعَ | سورة يس(36) | 11 |
اتُّبِعُوْا | سورة البقرة(2) | 166 |
اتِّبَاعَ | سورة النساء(4) | 157 |
التّٰبِعِيْنَ | سورة النور(24) | 31 |
اَتَّبِعُ | سورة الأنعام(6) | 50 |
اَتَّبِعُ | سورة الأنعام(6) | 56 |
اَتَّبِعُ | سورة الأعراف(7) | 203 |
اَتَّبِعُ | سورة يونس(10) | 15 |
اَتَّبِعُكَ | سورة الكهف(18) | 66 |
اَتَّبِعْهُ | سورة القصص(28) | 49 |
اَتَّبِــعُ | سورة الأحقاف(46) | 9 |
اَتْبَعَ | سورة الكهف(18) | 92 |
اَتْـبَـعَ | سورة الكهف(18) | 89 |
اِتَّبِعُوْا | سورة الأعراف(7) | 3 |