Blog
Books
Search Quran
Lughaat

اَلْوَحْدَۃُ کے معنی یگانگت کے ہیں اور واحدۃ درحقیقت وہ چیز ہے جس کا قطعاً کوئی جزء نہ ہو پھر اس کا اطلاق ہر موجود پر ہوتا ہے۔حتیٰ کہ ہر اسم عدد اس کے ساتھ متصف ہوسکتا ہے جیسے عَشْرَۃٌ وَاحِدَۃٌ (ایک عشرہ) مَائَۃٌ وَاحِدَۃٌ (ایک سو) اَلْفٌ وَاحِدٌ ایک ہزار پس وَاحِدٌ کا لفظ مشترک ہے جو چھ طرح پر استعمال ہوتا ہے۔ (۱) واحد بلحاظ جنس یا نوع کے جیسے کہا جاتا ہے کہ انسان اور فرس دونوں ایک ہی ہیں یعنی بلحاظ جنس ایک ہی ہیں یا زید اور عمرو ایک ہیں یعنی بلحاظ نوع کے ایک ہیں۔ (۲) واحد بالاتصال۔یعنی کئی اجزاء مل کر ایک ہوجائیں عام اس سے کہ وہ اتصال۔خلقی ہو جیسے شخص واحد یا ضاعی ہو جیسے:حِرْفَۃٌ وَاحِدَۃٌ۔ (۳) یکتا اور بے نظیر خواہ وہ یکتائی بلحاظ خلقت کے ہو جیسے اَلشَّمْسُ وَاحِدَۃٌ یا بلحاظ دعوے فضیلت کے ہو جیسے فُلَانٌ وَاحِدُ عَصْرِہ:فلاں یکتائے روزگار ہے۔یا ھُوَ نَسِیْجُ وَحْدِہ) (وہ اپنی طرز کا) ایک ہے یعنی صاحب الرائے ہونے میں اس کا کوئی شبہ نہیں۔ (1) (۴) وہ جس میں تجزی ممتنع ہو خواہ وہ امتناع صغر حجم کی وجہ سے ہو،جیسے ذرہ یا صلابت کی وجہ سے جیسے الماس یعنی ہیرا۔ (۵) بمعنی مبدا آتا ہے خواہ وہ مبدائے اعداد ہو جیسے وَاحِدٌ اِثْنَانِ یا مبدء خط جیسے نقطہ۔ الحاصل:ان سب اقسام کو وحدۃ کے معنی عارض ہوتے ہیں لیکن (۶) جب واحد کا لفظ باری تعالیٰ پر بولا جاتا ہے جیسے اَﷲُ وَاحِدٌ تو اس سے مراد وہ ذات ہوتی ہے جس میں تجزی یا تکثر ناممکن ہو اور اس قسم کی وحدت چونکہ بمشکل ہی سمجھ میں آسکتی ہے۔اس لئے فرمایا:۔ (وَ اِذَا ذُکِرَ اللّٰہُ وَحۡدَہُ اشۡمَاَزَّتۡ قُلُوۡبُ الَّذِیۡنَ لَا یُؤۡمِنُوۡنَ بِالۡاٰخِرَۃِ) (۳۹۔۴۵) اور جب تنہا خدا کا ذکر کیا جاتا ہے تو جو لوگ آخرت پر ایمان نہیں رکھتے ان کے دل منقبض ہوجاتے ہیں۔ اَلْوَحْدُ کے معنی اکیلا کے ہیں اور غیر اﷲ کی صفت بھی واقع ہوتی ہے جیسا کہ شاعر نے کہا ہے (2) (البسیط) (۴۴۱) عَلٰی مُسْتَأْنِسِ وَحْد لیکن اَحَدٌ کا لفظ صرف اﷲ تعالیٰ پر ہی بولا جاتا ہے جیسا کہ پہلے گزرچکا ہے اور ھُوَ نَسِیْجُ وَحْدِہ کی طرح فُلَانٌ لَا وَاحِدَ لَہٗ کا محاورہ بھی مشہور ہے اور ذم کے لئے ھُوَعُیَیْرُ وَحْدِہ یَا حُجَیْشُ وَحْدِہ کہا جاتا ہے یعنی وہ کمزور رائے ہے اور جب معمولی سی مذمت کرنا مقصود ہوتی ہے تو رُجَیْلُ وَحْدِہ کہہ دیتے ہیں۔

Words
Words Surah_No Verse_No
الْوَاحِدُ سورة يوسف(12) 39
الْوَاحِدُ سورة الرعد(13) 16
الْوَاحِدُ سورة ص(38) 65
الْوَاحِدُ سورة الزمر(39) 4
الْوَاحِدِ سورة إبراهيم(14) 48
الْوَاحِدِ سورة مومن(40) 16
بِوَاحِدَةٍ سورة سبأ(34) 46
فَوَاحِدَةً سورة النساء(4) 3
لَوَاحِدٌ سورة الصافات(37) 4
وَاحِدًا سورة القمر(54) 24
وَاحِدٌ سورة العنكبوت(29) 46
وَاحِدٍ سورة النساء(4) 11
وَاحِدٍ سورة النساء(4) 12
وَاحِدٍ سورة النور(24) 2
وَاحِدَةً سورة النساء(4) 11
وَاحِدَةٌ سورة القمر(54) 50
وَاحِدَةٍ سورة يوسف(12) 31
وَحِيْدًا سورة المدثر(74) 11
وَحْدَهُ سورة الزمر(39) 45
وَحْدَهٗ سورة الأعراف(7) 70
وَحْدَهٗ سورة بنی اسراءیل(17) 46
وَحْدَهٗ سورة مومن(40) 12
وَحْدَهٗ سورة مومن(40) 84
وَحْدَهٗٓ سورة الممتحنة(60) 4
وَّاحِدًا سورة الفرقان(25) 14
وَّاحِدٌ سورة النحل(16) 22
وَّاحِدٌ سورة الحج(22) 34
وَّاحِدَةً سورة الأنبياء(21) 92
وَّاحِدَةً سورة المؤمنون(23) 52
وَّاحِدَةً سورة الفرقان(25) 32
وَّاحِدَةً سورة الشورى(42) 8
وَّاحِدَةً سورة الزخرف(43) 33
وَّاحِدَةً سورة القمر(54) 31
وَّاحِدَةً سورة الحاقة(69) 14
وَّاحِدَةٍ سورة لقمان(31) 28
وَّاحِدًا سورة البقرة(2) 133
وَّاحِدًا سورة التوبة(9) 31
وَّاحِدًا سورة ص(38) 5
وَّاحِدٌ سورة البقرة(2) 163
وَّاحِدٌ سورة النساء(4) 171
وَّاحِدٌ سورة المائدة(5) 73
وَّاحِدٌ سورة الأنعام(6) 19
وَّاحِدٌ سورة إبراهيم(14) 52
وَّاحِدٌ سورة النحل(16) 51
وَّاحِدٌ سورة الكهف(18) 110
وَّاحِدٌ سورة الأنبياء(21) 108
وَّاحِدٌ سورة حم السجدہ(41) 6
وَّاحِدٍ سورة البقرة(2) 61
وَّاحِدٍ سورة يوسف(12) 67
وَّاحِدٍ سورة الرعد(13) 4