Blog
Books
Search Quran
Lughaat

اَلْقَرْیَۃُ: وہ جگہ جہاں لوگ جمع ہوکر آباد ہوجائیں تو بحیثیت مجموعی ان دونوں کو قریہ کہتے ہیں اور جمع ہونے والے لوگوں اور جگہ پر انفراداً بھی قریہ بولا جاتا ہے۔ اور آیت کریمہ: (وَ سۡـَٔلِ الۡقَرۡیَۃَ ) (۱۲:۸۲) اور … بستی سے دریافت کرلیجیے۔ میں اکثر مفسرین نے اہل کا لفظ محذوف مان کر قریہ سے وہاں کے باشندے مراد لیے ہیں لیکن بعض مفسرین نے کہا ہے کہ قَرْیَۃٌ کے معنی ہی باشندوں کے ہیں (لہٰذا اہل کا لفظ محذوف ماننے کی ضرورت نہیں) چنانچہ اسی معنی میں فرمایا (وََضَرَبَ اﷲُ مَثَلًا قَرْیَۃً کَانَتْ اٰمِنَۃً مُّطْمَئِنَّۃً) (۱۶:۱۱۲) اور خدا ایک بستی کی مثال بیان فرماتا ہے جو (ہرطرح) امن چین سے بستی تھی (وَ کَاَیِّنۡ مِّنۡ قَرۡیَۃٍ ہِیَ اَشَدُّ قُوَّۃً مِّنۡ قَرۡیَتِکَ ) (۴۷:۱۳) اور بہت سی بستیاں تمہاری بستی سے … زور وقوت میں کہیں بڑھ کر تھیں۔ اور آیت کریمہ: (وَ مَا کَانَ رَبُّکَ لِیُہۡلِکَ الۡقُرٰی ) (۱۱:۱۱۷) اور تمہاری پروردگار ایسا نہیں کہ بستیوں کو … تباہ کردے۔ میں القری ایک خاص شہر کا نام ہے اسی طرح آیت کریمہ: (وَ مَاۤ اَرۡسَلۡنَا مِنۡ قَبۡلِکَ اِلَّا رِجَالًا نُّوۡحِیۡۤ اِلَیۡہِمۡ مِّنۡ اَہۡلِ الۡقُرٰی) (۱۲:۱۰۹) اور ہم نے تم سے پہلے بستیوں کے رہنے والوں میں مرد ہی بھیجے تھے۔ جن کی طرف ہم وحی بھیجتے تھے۔ میں بھی القریٰ شہر کا نام ہے۔ نیز فرمایا: (رَبَّنَاۤ اَخۡرِجۡنَا مِنۡ ہٰذِہِ الۡقَرۡیَۃِ الظَّالِمِ اَہۡلُہَا ) (۴:۷۵) اے ہمارے پروردگارؒ ہم کو اس شہر سے، جس کے رہنے والے ظالم ہیں نکال کرکہیں اور لے جا۔ حکایت کی گئی ہے کہ ایک قاصی، علی بن حسینؓ کے پاس آیا علی بن حسینؓ نے اس سے دریافت کیا کہ آیت (وَ جَعَلۡنَا بَیۡنَہُمۡ وَ بَیۡنَ الۡقُرَی الَّتِیۡ بٰرَکۡنَا فِیۡہَا قُرًی ظَاہِرَۃً ) (۳۴:۱۸) او رہم نے ان کے اور ان بستیوں کے درمیان جن میں ہم نے برکت دی تھی، ایک دوسرے کے متصل دیہات بنائے تھے۔ کے متعلق تمہارے علماء کا کیا خیال ہے؟ تو اس نے کہا کہ وہ القریٰ سے مکہ مراد لیتے ہیں۔ تو انہوں نے فرمایا: کہ تم نہیں جانتے کہ اس سے وہاں کے لوگ مراد ہیں تو میں (قاضی) نے کہا کہ کتاب اﷲ میں اس کی کوئی دلیل بھی ہے۔ جہاں قریۃ سے مراد لوگ ہوں اس پر انہوں نے فرمایا کہ تم نے آیت کریمہ: (وَ کَاَیِّنۡ مِّنۡ قَرۡیَۃٍ عَتَتۡ عَنۡ اَمۡرِ رَبِّہَا وَ رُسُلِہٖ ) (۶۵:۸) اور بہت سی بستیوں کے رہنے والوں نے اپنے پروردگار اور اس کے پیغمبروں کے احکام کی سرکشی کی۔ نہیں پڑھی (یعنی یہاں قریۃ سے لوگ مراد ہیں) (وَ تِلۡکَ الۡقُرٰۤی اَہۡلَکۡنٰہُمۡ لَمَّا ظَلَمُوۡا ) (۱۸:۵۹) اور یہ بستیاں جو ویران پڑی ہیں) جب انہوں نے (کفر سے) ظلم کیا تو ہم نے ان کو تباہ کردیا۔ (وَ اِذۡ قُلۡنَا ادۡخُلُوۡا ہٰذِہِ الۡقَرۡیَۃَ ) (۲:۵۸) اور جب ہم نے ان سے کہا اس گاؤں میں داخل ہوجاؤ قَرَیْتُ الْمَائَ فِی الْحَوْضِ: میں نے حوض میں پانی جمع کیا… قَرَیْتُ الضَّیْفَ قِرًی: میں نے مہمان کی مہمانی کی قَرَی الشَّیْئَ فشیْ فَمِہٖ مِنْہ: منہ میں کوئی چیز جمع کرنا۔ قَرَیَانُ الْمَائِ: پانی جمع ہونے کی جگہ۔

Words
Words Surah_No Verse_No
الْقَرْيَةَ سورة البقرة(2) 58
الْقَرْيَةَ سورة الأعراف(7) 161
الْقَرْيَةَ سورة يوسف(12) 82
الْقَرْيَةِ سورة النساء(4) 75
الْقَرْيَةِ سورة الأعراف(7) 163
الْقَرْيَةِ سورة الأنبياء(21) 74
الْقَرْيَةِ سورة الفرقان(25) 40
الْقَرْيَةِ سورة العنكبوت(29) 31
الْقَرْيَةِ سورة العنكبوت(29) 34
الْقَرْيَةِ سورة يس(36) 13
الْقَرْيَـتَيْنِ سورة الزخرف(43) 31
الْقُرَى سورة سبأ(34) 18
الْقُرٰى سورة يوسف(12) 109
الْقُرٰى سورة القصص(28) 59
الْقُرٰى سورة الشورى(42) 7
الْقُرٰى سورة الأحقاف(46) 27
الْقُرٰى سورة الحشر(59) 7
الْقُرٰي سورة الأنعام(6) 92
الْقُرٰي سورة الأنعام(6) 131
الْقُرٰي سورة الأعراف(7) 101
الْقُرٰي سورة هود(11) 100
الْقُرٰي سورة هود(11) 102
الْقُرٰي سورة هود(11) 117
الْقُرٰٓى سورة الكهف(18) 59
الْقُرٰٓى سورة القصص(28) 59
الْقُرٰٓي سورة الأعراف(7) 96
الْقُرٰٓي سورة الأعراف(7) 97
الْقُرٰٓي سورة الأعراف(7) 98
قَرْيَةً سورة النحل(16) 112
قَرْيَةً سورة بنی اسراءیل(17) 16
قَرْيَةً سورة النمل(27) 34
قَرْيَةٌ سورة يونس(10) 98
قَرْيَةٍ سورة البقرة(2) 259
قَرْيَةٍ سورة الأنعام(6) 123
قَرْيَةٍ سورة الأعراف(7) 4
قَرْيَةٍ سورة الأعراف(7) 94
قَرْيَةٍ سورة الحجر(15) 4
قَرْيَةٍ سورة بنی اسراءیل(17) 58
قَرْيَةٍ سورة الأنبياء(21) 6
قَرْيَةٍ سورة الأنبياء(21) 11
قَرْيَةٍ سورة الأنبياء(21) 95
قَرْيَةٍ سورة الحج(22) 45
قَرْيَةٍ سورة الحج(22) 48
قَرْيَةٍ سورة الفرقان(25) 51
قَرْيَةٍ سورة الشعراء(26) 208
قَرْيَةٍ سورة سبأ(34) 34
قَرْيَةٍ سورة الزخرف(43) 23
قَرْيَةٍ سورة محمد(47) 13
قَرْيَةٍ سورة الطلاق(65) 8
قَرْيَةٍۢ سورة القصص(28) 58