اَلْقَدَمُ: انسان کا پاؤں۔ جمع اَقْدَامٌ۔ قرآن پاک میں ہے۔ (وَ یُثَبِّتَ بِہِ الۡاَقۡدَامَ) (۸:۱۱) اس سے تمہارے پاؤں جمائے رکھے۔ اسی سے تقدم کا لفظ لیا گیا ہے جوکہ تاخر کی ضد ہے اور تقدم چار قسم پر ہے جیساکہ ہم پہلے بیان کرچکے ہیں۔(1) اور قدیم، حدیث کی ضد ہے اور اس کے معنی پرانی چیز کے ہیں (یہ تقدم زمانی سے ہے) اور کبھی تقدم بلحاظ مرتبہ کے ہوتا ہے جیسے فُلَانٌ مُتَقَدِّمٌ عَلٰی فُلَان۔ یعنی فلاں اس سے اشراف ہے۔ اور کبھی متقدم اس چیز کو کہا جاتا ہے جس پر دوسری چیز کا دوجود موقوف ہو جیسے اَلْوَاحِدُ مُتَقَدِّمٌ عَلَی الْعَدَد کہ واحد عدد پر متقدم ہے کیونکہ واحد کے بغیر عدد کا وجود ناممکن ہے۔ اَلْقِدَمُ کے معنی کسی چیز کے زمانہ ماضی میں موجود ہونے کے ہیں۔ اس کے بالمقابل بقاء ہے جس کے معنی زمانہ مستقبل میں موجود رہنے کے آتے ہیں اور اﷲ تعالیٰ کی وصف میں یا قَدِیْمَ الْاِحْسَانِ تو آیا ہے۔ لیکن کہیں بھی قرآن پاک اور آثار صحیحہ سے قَدِیْم کے لفظ کا اسمائے حسنٰی سے ہونا ثابت نہیں ہے البتہ علمائے متکلمین اسے بطور صفت الٰہی کے استعمال کرتے ہیں عموماً اَلْقَدِیْم کا لفظ قدم باعتبار زمانہ یعنی پرانی چیز کے معنی میں استعمال ہوتا ہے۔ قرآن پاک میں ہے: (کَالۡعُرۡجُوۡنِ الۡقَدِیۡمِ) (۳۶:۳۹) کھجور کی پرانی شاخ کی طرح۔ اور آیت کریمہ: (لَہُمۡ قَدَمَ صِدۡقٍ عِنۡدَ رَبِّہِمۡ) (۱۰:۲) ان کے پروردگار کے ہاں) ان کا سچا درجہ ہے۔ میں قَدَمَ صِدْقٍ سے سابقہ فضیلت مراد ہے اور یہ اسم مصدر ہے اور قَدَّمْتُ کَذَا کے معنی پہلے سے کوئی کام کرچکنے یا بھیجنے کے ہیں۔ قرآن پاک میں ہے: (ءَاَشۡفَقۡتُمۡ اَنۡ تُقَدِّمُوۡا بَیۡنَ یَدَیۡ نَجۡوٰىکُمۡ صَدَقٰتٍ) (۵۸:۱۳) کیا تم اس سے کہ پیغمبر کے کان میں کوئی بات کہنے سے پہلے خیرات دیا کرو، ڈرگئے ہو۔ (لَبِئۡسَ مَا قَدَّمَتۡ لَہُمۡ اَنۡفُسُہُمۡ ) (۵:۸۰) انہوں نے جو کچھ اپنے واسطے آگے بھیجا، ہے برا ہے (بِمَا قَدَّمَتۡ اَیۡدِیۡہِمۡ ) (۲:۹۵) جو ان کے ہاتھ آگے بھیج چکے ہیں۔ اور قَدَّمْتُ فُلَانًا اَقْدُمُہٗ کے معنی کسی کے آگے آگے جانے کے ہیں۔ قرآن پاک میں ہے: (یَقۡدُمُ قَوۡمَہٗ یَوۡمَ الۡقِیٰمَۃِ ) (۱۱:۹۸) وہ قیامت کے دن اپنی قوم کے آگے آگے چلے گا۔ اور آیت کریمہ: (لَا تُقَدِّمُوۡا بَیۡنَ یَدَیِ اللّٰہِ وَ رَسُوۡلِہٖ) (۴۹:۱) خدا اور اس کے رسول سے پہلے نہ بول اٹھاکرو۔ کی تفسیر میں بعض نے کہا ہے کہ لَاتُقَدِّمُوْا بمعنی لَاتَتَقَدَّمُوْا کے ہیں اور اس کے اصل معنی یہ ہیں۔ کہ قول و حکم میں پیغمبر سے سبقت نہ کرو بلکہ وہی کام کرو جس کا تمہیں حکم دیتے ہیں۔ جیساکہ اﷲ کے مکرم بندوں یعنی فرشتوں کا کردار بیان کرتے ہوئے فرمایا: (لَا یَسۡبِقُوۡنَہٗ بِالۡقَوۡلِ ) (۲۱:۲۷) اس کے آگے بڑھ کر بول نہیں سکتے۔ اور آیت کریمہ: (لَا یَسۡتَاۡخِرُوۡنَ سَاعَۃً وَّ لَا یَسۡتَقۡدِمُوۡنَ ) (۱۶:۶۱) ایک گھڑی نہ پیچھے رہ سکتے ہیں اور نہ آگے بڑھ سکتے ہیں۔ کے معنی یہ ہیں کہ وہ تقدم و تاخر کا ارادہ بھی نہیں کرسکتے۔ اور آیت کریمہ: (وَ نَکۡتُبُ مَا قَدَّمُوۡا وَ اٰثَارَہُمۡ) (۳۶:۱۲) جو کچھ وہ آگے بھیج چکے ہیں اور جو ان کے پیچھے نشان (رہ گئے) ہیں ہم ان کو قلم بند کرلیتے ہیں۔ میں مَاقَدَّمُوْا سے مراد وہ اعمال ہیں جو وہ پہلے کرچکے ہیں۔ قَدَّمْتُ اِلَیْہِ بِکَذَا: پہلے سے کسی چیز کے متعلق کہہ رکھنا اور قَدَّمْتُ بِہٖ: وقت حاجت سے پہلے کسی کام کے متعلق آگاہ کرنا۔ اور اسی سے آیت کریمہ: (قَدۡ قَدَّمۡتُ اِلَیۡکُمۡ بِالۡوَعِیۡدِ) (۵۰:۲۸) ہم تمہارے پاس پہلے ہی عذاب کی وعید بھیج چکے تھے۔ ہے اور قُدَّامٌ خَلْفٌ کی ضد ہے اس کی تصغیر قُدَیْمَۃٌ آتی ہے۔ رَکِبَ فُلَانٌ مَقَادِیْمَہٗ: وہ سیدھا چلا گیا۔ یعنی ادھر اُدھر مڑ کر نہیں دیکھا۔ قَادِمَۃُ الرَّجْلِ: کجا وہ کا اگلا حصہ قَادِمَۃُ الْاِطْبَاعِ: (جانور کا اگلا پستان یا پستان کا سرا) قَادِمَۃُ الْجَنَاحِ: پرندے کے بازو کا اگلا حصہ۔ مُقَدَّمَۃُ الْجَیْشِ: لشکر کا اگلا حصہ (ہر اوّل دستہ)۔ اَلْقَدُوْمُ: دیر سے آگے بڑھنے والا آدمی، تیشہ۔ ان تمام الفاظ میں معنی تقدم معتبر ہے۔
Words | Surah_No | Verse_No |
الْاَقْدَامَ | سورة الأنفال(8) | 11 |
الْاَقْدَمُوْنَ | سورة الشعراء(26) | 76 |
الْقَدِيْمِ | سورة يوسف(12) | 95 |
الْقَدِيْمِ | سورة يس(36) | 39 |
الْمُسْتَقْدِمِيْنَ | سورة الحجر(15) | 24 |
اَقْدَامَكُمْ | سورة محمد(47) | 7 |
اَقْدَامَنَا | سورة البقرة(2) | 250 |
اَقْدَامَنَا | سورة آل عمران(3) | 147 |
اَقْدَامِنَا | سورة حم السجدہ(41) | 29 |
تَسْتَــقْدِمُوْنَ | سورة سبأ(34) | 30 |
تَقَدَّمَ | سورة الفتح(48) | 2 |
تُـقَدِّمُوْا | سورة الحجرات(49) | 1 |
تُقَدِّمُوْا | سورة البقرة(2) | 110 |
تُقَدِّمُوْا | سورة المجادلة(58) | 13 |
تُقَدِّمُوْا | سورة المزمل(73) | 20 |
فَقَدِّمُوْا | سورة المجادلة(58) | 12 |
قَدَمٌۢ | سورة النحل(16) | 94 |
قَدَمَ | سورة يونس(10) | 2 |
قَدِيْمٌ | سورة الأحقاف(46) | 11 |
قَدَّمَ | سورة ص(38) | 61 |
قَدَّمَ | سورة القيامة(75) | 13 |
قَدَّمَتْ | سورة البقرة(2) | 95 |
قَدَّمَتْ | سورة آل عمران(3) | 182 |
قَدَّمَتْ | سورة النساء(4) | 62 |
قَدَّمَتْ | سورة المائدة(5) | 80 |
قَدَّمَتْ | سورة الأنفال(8) | 51 |
قَدَّمَتْ | سورة الكهف(18) | 57 |
قَدَّمَتْ | سورة الحج(22) | 10 |
قَدَّمَتْ | سورة القصص(28) | 47 |
قَدَّمَتْ | سورة الروم(30) | 36 |
قَدَّمَتْ | سورة الشورى(42) | 48 |
قَدَّمَتْ | سورة الحشر(59) | 18 |
قَدَّمَتْ | سورة الجمعة(62) | 7 |
قَدَّمَتْ | سورة النبأ(78) | 40 |
قَدَّمَتْ | سورة الإنفطار(82) | 5 |
قَدَّمُوْا | سورة يس(36) | 12 |
قَدَّمْتُ | سورة ق(50) | 28 |
قَدَّمْتُ | سورة الفجر(89) | 24 |
قَدَّمْتُمُوْهُ | سورة ص(38) | 60 |
قَدَّمْتُمْ | سورة يوسف(12) | 48 |
وَالْاَقْدَامِ | سورة الرحمن(55) | 41 |
وَقَدِمْنَآ | سورة الفرقان(25) | 23 |
وَقَدِّمُوْا | سورة البقرة(2) | 223 |
يَسْتَقْدِمُوْنَ | سورة الأعراف(7) | 34 |
يَسْتَقْدِمُوْنَ | سورة يونس(10) | 49 |
يَسْتَقْدِمُوْنَ | سورة النحل(16) | 61 |
يَـقْدُمُ | سورة هود(11) | 98 |
يَّتَقَدَّمَ | سورة المدثر(74) | 37 |