مَائٌ عَذْبٌ کے معنی خوش گوار اور ٹھنڈا پانی کے ہیں۔ قرآن پاک میں ہے: (ہٰذَا عَذۡبٌ فُرَاتٌ) (۲۵:۵۳) ایک کا پانی شیریں اور خوشگوار ہے۔ اَعْذَبَ الْقَوْمُ: لوگوں کو شیریں پانی ملنے لگا۔ اَلْعَذَابُ: سخت تکلیف دینا۔ عَذَّبَہٗ تَعْذِیْبًا: اسے عرصہ درا ز تک عذاب میں مبتلا رکھا۔ قرآن پاک میں ہے: (لَاُعَذِّبَنَّہٗ عَذَابًا شَدِیۡدًا) (۲۷:۲۱) میں اسے سخت سزا دوں گا۔ (وَ مَا کَانَ اللّٰہُ لِیُعَذِّبَہُمۡ وَ اَنۡتَ فِیۡہِمۡ ؕ وَ مَا کَانَ اللّٰہُ مُعَذِّبَہُمۡ وَ ہُمۡ یَسۡتَغۡفِرُوۡنَ ) (۸:۳۳) اور خدا ایسا نہ تھا کہ جب تک تم ان میں تھے انہیں عذاب دیتا اورنہ ایسا تھا کہ وہ بخشش مانگیں اور وہ انہیں عذاب دے۔ یعنی بذریعہ عذاب کے ان کا استیصال نہیں کرے گا۔ اور آیت کریمہ: (وَ مَا لَہُمۡ اَلَّا یُعَذِّبَہُمُ اللّٰہُ ) (۸:۳۴) اور اب ان کے لیے کون سی وجہ ہے کہ اﷲ تعالیٰ انہیں عذاب نہ دے۔ کے معنی یہ ہیں کہ اب انہیں تہ تیغ کرنے کا وقت آگیا ہے۔ اور فرمایا: (وَ مَا کُنَّا مُعَذِّبِیۡنَ ) (۱۷:۱۵) اور ہم … عذاب نہیں دیا کرتے۔ (وَ مَا نَحۡنُ بِمُعَذَّبِیۡنَ ) (۲۶:۱۳۸) اور ہم پر کوئی عذاب نہیں آئے گا۔ (وَّ لَہُمۡ عَذَابٌ وَّاصِبٌ ) (۳۷:۹) اور ان کے لیے دائمی عذاب ہے۔ (وَ لَہُمۡ عَذَابٌ اَلِیۡمٌ) (۲:۱۰) اور … ان کو دکھ دینے والا عذاب ہوگا۔ (وَ اَنَّ عَذَابِیۡ ہُوَ الۡعَذَابُ الۡاَلِیۡمُ ) (۱۵:۵۰) اور یہ کہ میرا عذاب بھی درد دینے والا عذاب ہے۔ لفظ عَذَابٌ کی اصل میں اختلاف پایا جاتا ہے۔ بعض کہتے ہیں کہ یہ عَذَبَ (ض) الرَّجُلُ کے محاورہ سے مشتق ہے یعنی اس نے (پیاس کی شدت کی وجہ سے) کھانا اور نیند چھوڑ دی اور جو شخص اس طرح کھانا اور سونا چھوڑ دیتا ہے اسے عَاذِبٌ وَعَذُوْبٌ کہا جاتا ہے لہٰذا تَعْذِیْبٌ کے اصلی معنی ہیں، کسی کو بھوکا اور بیدار رہنے پر اکسانا اور بعض کے نزدیک یہ عَذْبٌ (شیریں) سے مشتق ہے لہٰذا عَذَّبْتہٗ کے معنی ہیں، میں نے اسے زندگی کی لذت اور خوشگواریوں سے محروم کردیا جیساکہ مَرَّضْتُہٗ (میں نے اس سے مرض کو دور کیا) اور قَذَّیْتُہٗ میں نے اس کی آنکھ سے تنکا نکالا۔ بعض نے کہا ہے کہ دراصل اَلتَّعْذیْبُ کے معنی ہیں کسی کو کوڑے کے (عَذْبَہ) یعنی سریکے ساتھ متواتر مارنا۔ چنانچہ بعض علمائے لغت نے تَعْذِیْبٌ کے معنی ہی مارنا لکھنے ہیں اور بعض نے کہا ہے کہ یہ مَائٌ عَذْبٌ کے محاورہ سے ماخوذ ہے یعنی مکدر پانی جس کے اوپر کوڑا کرکٹ پڑا ہوا ہو۔ اس بنا پر عَذَّبْتُہٗ کے معنی ہیں: میں نے اس کی زندگی کے چشمۂ صافی کو مکدر کردیا اس سے زندگی کی راحت دور کردی۔ عَذْبَۃُ السَّوْطِ: کوڑے کا سرا۔ عَذْبَۃُ اللِّسَانِ: زبان کا سرا عَذْبَۃُ الشَّجَرِ: درخت کا سرا۔
Words | Surah_No | Verse_No |
عَذَابِ | سورة الأنبياء(21) | 46 |
عَذَابِ | سورة الحج(22) | 4 |
عَذَابِ | سورة لقمان(31) | 21 |
عَذَابِ | سورة سبأ(34) | 12 |
عَذَابِ | سورة ص(38) | 8 |
عَذَابِ | سورة الزخرف(43) | 65 |
عَذَابِ | سورة الزخرف(43) | 74 |
عَذَابِ | سورة الدخان(44) | 48 |
عَذَابِ | سورة المعارج(70) | 11 |
عَذَابِ | سورة المعارج(70) | 27 |
عَذَابِهَا | سورة فاطر(35) | 36 |
عَذَابِيْ | سورة إبراهيم(14) | 7 |
عَذَابِيْ | سورة الحجر(15) | 50 |
عَذَابِيْ | سورة القمر(54) | 16 |
عَذَابِيْ | سورة القمر(54) | 18 |
عَذَابِيْ | سورة القمر(54) | 21 |
عَذَابِيْ | سورة القمر(54) | 30 |
عَذَابِيْ | سورة القمر(54) | 37 |
عَذَابِيْ | سورة القمر(54) | 39 |
عَذَابِيْٓ | سورة الأعراف(7) | 156 |
عَذْبٌ | سورة الفرقان(25) | 53 |
عَذْبٌ | سورة فاطر(35) | 12 |
فَاُعَذِّبُھُمْ | سورة آل عمران(3) | 56 |
فَيُعَذِّبُهُ | سورة الغاشية(88) | 24 |
فَيُعَذِّبُهُمْ | سورة النساء(4) | 173 |
فَيُعَذِّبُهٗ | سورة الكهف(18) | 87 |
كَعَذَابِ | سورة العنكبوت(29) | 10 |
لَاُعَذِّبَنَّهٗ | سورة النمل(27) | 21 |
لَعَذَّبَهُمْ | سورة الحشر(59) | 3 |
لَعَذَّبْنَا | سورة الفتح(48) | 25 |
لِيُعَذِّبَهُمْ | سورة الأنفال(8) | 33 |
لِيُعَذِّبَهُمْ | سورة التوبة(9) | 55 |
لِّيُعَذِّبَ | سورة الأحزاب(33) | 73 |
مُعَذِّبَهُمْ | سورة الأنفال(8) | 33 |
مُعَذِّبُهُمْ | سورة الأعراف(7) | 164 |
مُعَذِّبُوْهَا | سورة بنی اسراءیل(17) | 58 |
مُعَذِّبِيْنَ | سورة بنی اسراءیل(17) | 15 |
نُعَذِّبُهٗ | سورة الكهف(18) | 87 |
نُعَذِّبْ | سورة التوبة(9) | 66 |
وَالْعَذَابَ | سورة البقرة(2) | 175 |
وَعَذَابٌ | سورة الأنعام(6) | 124 |
وَعَذَّبَ | سورة التوبة(9) | 26 |
وَلَعَذَابُ | سورة الرعد(13) | 34 |
وَلَعَذَابُ | سورة طه(20) | 127 |
وَلَعَذَابُ | سورة الزمر(39) | 26 |
وَلَعَذَابُ | سورة حم السجدہ(41) | 16 |
وَلَعَذَابُ | سورة القلم(68) | 33 |
وَيُعَذِّبَ | سورة الأحزاب(33) | 24 |
وَيُعَذِّبُ | سورة البقرة(2) | 284 |
وَيُعَذِّبُ | سورة آل عمران(3) | 129 |