Blog
Books
Search Quran
Lughaat

وَقَیْتُ الشَّیْئَ (ض) وِقَایَۃَ وَوِقَائَ کے معنی کسی چیز کو مضر اور نقصان پہنچانے والی چیزوں سے بچانا کے ہیں۔چنانچہ قرآن پاک میں ہے:۔ (فَوَقٰہُمُ اللّٰہُ ) (۷۶۔۱۱) تو خدا ان کو دوزخ کے عذاب سے بچالے گا۔ (وَ مَا لَہُمۡ مِّنَ اللّٰہِ مِنۡ وَّاقٍ) (۱۳۔۳۴) اور ان کو خدا کے عذاب سے کوئی بھی بچانے والا نہیں۔ (مَا لَکَ مِنَ اللّٰہِ مِنۡ وَّلِیٍّ وَّ لَا وَاقٍ ) (۱۳۔۳۷) تو خدا کے سامنے نہ کوئی تمہارا پروردگار ہوگا اور نہ کوئی بچانے والا۔ (قُوۡۤا اَنۡفُسَکُمۡ وَ اَہۡلِیۡکُمۡ نَارًا) (۶۶۔۶) اپنے آپ کو اور اپنے اہل و عیال کو آتش جہنم سے بچاؤ۔ اَلتَّقْوٰی:اس کے اصل معنی نفس کو ہر اس چیز سے بچانے کے ہیں جس سے گزند پہنچنے کا اندیشہ ہو لیکن کبھی کبھی لفظ تقویٰ اور خوف ایک دوسرے کے معنی میں استعمال ہوتے ہیں جس طرح کہ سبب بول کر مسبب اور مسبب بول کر سبب مراد لیا جاتا ہے اور اصطلاح شریعت میں نفس کو ہر اس چیز سے بچانے کا نام تقوی ہے جو گناہ کا موجوب ہو اور یہ بات محظورات شرعیہ کے ترک کرنے سے حاصل ہوجاتی ہے مگر اس میں درجہ کمال حاصل کرنے کیلئے بعض مباحات کو بھی ترک کرنا پڑتا ہے۔چنانچہ آنحضرتؐ سے مروی ہے۔ (1) (۱۴۹) (اَلْحَلَال بَیِّنٌ وَّالْحَرَامُ بَیِّنٌ وَمَنْ وَّقَعَ حَوْلَ الْحِمٰی فَحَقِیْقٌ اَنْ یَّقَعَ فِیْہِ) حلال بھی بین ہے اور حرام بھی بین ہے اور جو شخص چراگاہ کے اردگرد چرائے گا تو ہوسکتا ہے کہ وہ اس میں داخل ہوجائے۔ (یعنی مشتبہ چیزیں اگرچہ درجہ اباحت میں ہوتی ہیں لیکن ورع کا تقاضا یہ ہے کہ انہیں بھی چھوڑدیا جائے) قرآن پاک میں ہے۔ (فَمَنِ اتَّقٰی وَ اَصۡلَحَ فَلَا خَوۡفٌ عَلَیۡہِمۡ وَ لَا ہُمۡ یَحۡزَنُوۡنَ) (۷۔۳۵) جو شخص ان پر ایمان لاکر خدا سے ڈرتا رہے گا اور اپنی حالت درست رکھے گا ایسے لوگوں کو نہ کچھ خوف ہوگا اور نہ وہ غمناک ہوں گے۔ (اِنَّ اللّٰہَ مَعَ الَّذِیۡنَ اتَّقَوۡا) (۱۶۔۱۲۸) کچھ شک نہیں کہ جو پرہیزگار ہیں اﷲ ان کا مددگار ہے۔ (وَ سِیۡقَ الَّذِیۡنَ اتَّقَوۡا رَبَّہُمۡ اِلَی الۡجَنَّۃِ زُمَرًا) (۳۹۔۷۳) اور جو لوگ اپنے پروردگار سے ڈرتے ہیں ان کو گروہ بناکر بہشت کی طرف لے جائیں گے۔پھر تقوی کے چونکہ بہت سے مدارج ہیں اس لئے آیت (وَ اتَّقُوۡا یَوۡمًا تُرۡجَعُوۡنَ فِیۡہِ اِلَی اللّٰہِ) (۲۔۲۸۱) اور اس دن سے ڈرو جب کہ تم خدا کے حضور میں لوٹ کر جاؤگے۔اِتَّقُوْا رَبَّکُمْ (لوگو) اپنے پروردگار سے ڈرو۔ (۳۱۔۳۳) (وَ یَخۡشَ اللّٰہَ وَ یَتَّقۡہِ ) (۲۴۔۵۲) اور اس سے ڈرے گا۔ (وَ اتَّقُوا اللّٰہَ الَّذِیۡ تَسَآءَلُوۡنَ بِہٖ وَ الۡاَرۡحَامَ) (۴۔۱) اور خدا سے جس کے نام کو تم اپنی حاجت برآری کا ذریعہ بناتے ہو ڈرو۔اور قطع مودت ارحام سے۔ (اتَّقُوا اللّٰہَ حَقَّ تُقٰتِہٖ) (۳۔۱۰۲) خدا سے ڈرو جیسا کہ اس سے ڈرنے کا حق ہے۔میں ہر جگہ تقوی کا ایک خاص معنی مراد ہے جس کی تفصیل اس کتاب کے بعد بیان ہوگی۔ (2) اِتَّقٰی فُلَانٌ بِکَذَا کے معنی کسی چیز کے ذریعہ بچاؤ حاصل کرنے کے ہیں۔اور آیت:۔ (اَفَمَنۡ یَّتَّقِیۡ بِوَجۡہِہٖ سُوۡٓءَ الۡعَذَابِ یَوۡمَ الۡقِیٰمَۃِ) (۳۹۔۲۴) بھلا جو شخص قیامت کے دن اپنے منہ سے برے عذاب کو روکتا ہوا۔میں اس عذاب شدید پر تنبیہ کی ہے جوقیامت کے دن ان پر نازل ہوگا اور یہ کہ سب سے بڑی چیز جس کے ذریعے وہ عذاب سے بچنے کی کوشش کریں گے وہ ان کے چہرے ہی ہوں گے تو یہ ایسے ہی ہے جیسے دوسری جگہ فرمایا: (وَّ تَغۡشٰی وُجُوۡہَہُمُ النَّارُ) (۱۴۔۵۰) اور ان کے مونہوں کو آگ لپیٹ رہی ہوگی۔ (یَوۡمَ یُسۡحَبُوۡنَ فِی النَّارِ عَلٰی وُجُوۡہِہِمۡ) (۵۴۔۴۸) اس روز منہ کے بل دوزخ میں گھسیٹے جائیں گے۔

Words
Words Surah_No Verse_No
وَاتَّقُوْهُ سورة الروم(30) 31
وَاتَّقُوْهُ سورة نوح(71) 3
وَاتَّقِ سورة الأحزاب(33) 37
وَاتَّقٰى سورة آل عمران(3) 76
وَاتَّقٰى سورة الليل(92) 5
وَاقٍ سورة الرعد(13) 37
وَالتَّقْوٰى سورة المائدة(5) 2
وَالتَّقْوٰى سورة المجادلة(58) 9
وَتَتَّقُوْا سورة آل عمران(3) 120
وَتَتَّقُوْا سورة آل عمران(3) 125
وَتَتَّقُوْا سورة آل عمران(3) 179
وَتَتَّقُوْا سورة آل عمران(3) 186
وَتَتَّقُوْا سورة النساء(4) 128
وَتَتَّقُوْا سورة النساء(4) 129
وَتَتَّقُوْا سورة محمد(47) 36
وَتَـتَّقُوْا سورة البقرة(2) 224
وَتَقْوٰىهَا سورة الشمس(91) 8
وَقِنَا سورة آل عمران(3) 16
وَقِهِمُ سورة مومن(40) 9
وَقِهِمْ سورة مومن(40) 7
وَلِتَتَّقُوْا سورة الأعراف(7) 63
وَلْيَتَّقِ سورة البقرة(2) 282
وَلْيَتَّقِ سورة البقرة(2) 283
وَوَقٰىنَا سورة الطور(52) 27
وَوَقٰىهُمْ سورة الدخان(44) 56
وَوَقٰىهُمْ سورة الطور(52) 18
وَيَتَّقْهِ سورة النور(24) 52
وَّاقٍ سورة مومن(40) 21
وَّاتَّقُوا سورة المائدة(5) 88
وَّاتَّقُوا سورة الأنفال(8) 69
وَّاقٍ سورة الرعد(13) 34
وَّقِنَا سورة البقرة(2) 201
يَتَّـقُوْنَ سورة الزمر(39) 28
يَتَّقُوْنَ سورة البقرة(2) 187
يَتَّقُوْنَ سورة الأنعام(6) 32
يَتَّقُوْنَ سورة الأنعام(6) 51
يَتَّقُوْنَ سورة الأنعام(6) 69
يَتَّقُوْنَ سورة الأنعام(6) 69
يَتَّقُوْنَ سورة الأعراف(7) 156
يَتَّقُوْنَ سورة الأعراف(7) 164
يَتَّقُوْنَ سورة الأعراف(7) 169
يَتَّقُوْنَ سورة الأنفال(8) 56
يَتَّقُوْنَ سورة التوبة(9) 115
يَتَّقُوْنَ سورة يونس(10) 63
يَتَّقُوْنَ سورة يوسف(12) 57
يَتَّقُوْنَ سورة طه(20) 113
يَتَّقُوْنَ سورة الشعراء(26) 11
يَتَّقُوْنَ سورة النمل(27) 53
يَتَّقُوْنَ سورة حم السجدہ(41) 18
يَّتَّقِ سورة يوسف(12) 90